تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 668 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 668

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم الہذا یہ واقعات بہت دلچسپ اور بھی ہیں، میرے پاس۔میں نے وقت کی رعایت سے بعض سنائے ہیں۔قسط نمبر 05 مطبوع ضمیمہ ماہنامہ مصباح ستمبر 1987ء) حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعے اشاعت کے اس میدان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ دو تین سال میں حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسی ایسی کامیابیاں ہوئی ہیں، جن کے متعلق میں خود بھی ، جو بظاہر اپنی تمناؤں میں بڑی چھلانگ لگاتا ہوں، توقع نہیں رکھتا تھا۔یعنی توقع سے بڑھ کر خدا تعالیٰ نے اس میدان میں ہمیں عظیم الشان پھل عطا فرمائے ہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ امسال دنیا کے سترہ ممالک میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر جماعت کے پروگرام نشر ہورہے ہیں، جن کے ذریعے لکھوکھا انسانوں تک بلکہ جو میں نے حساب ایک جگہ لگایا تھا، اس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن کے پروگرام کے متعلق ہمیں پتہ چلا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ آدمیوں تک اس کے ذریعے احمدیت کا پیغام پہنچا ہے۔امسال جولائی 86 ء سے جون 87 ء تک مختلف ٹیلیویژن سٹیشنوں سے صرف میرے اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے 86 انٹرویوز نشر ہو چکے ہیں۔جن پر 49 گھنٹے، 30 منٹ صرف ہوئے ہیں۔اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ٹیلی ویژن کے ذریعہ پیغام پہنچانا کس قدر مہنگا ہے۔ریڈیو کے ذریعے بھی پیغام پہنچانا بہت ہی مہنگا پڑتا ہے۔ہمارے پاس توفیق نہیں، اپنا ریڈیو ٹیشن بنانے کی۔کجا یہ کہ ہم ٹیلی ویژن لگائیں اور اس کے ذریعے اپنا پیغام پہنچائیں۔انچاس گھنٹے تمہیں منٹ گزشتہ سال جوانٹرویوز ہوئے ، وہ ایک دفعہ نشر نہیں ہوئے۔بعض ان میں سے بار بار نشر ہوئے اور بعض ان ٹیلی ویژن سٹیشنوں سے لے کر ، جنہوں نے آغاز میں نشر کئے، دوسرے ٹیلی ویژن سٹیشنوں نے بھی نشر کئے۔زیادہ تر اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ کو یہ توفیق ملی ہے۔لیکن اس میں دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔انگلستان بھی شامل ہے، کینیڈا بھی شامل ہے، ناروے بھی شامل ہے۔اور بھی کئی ممالک ہیں، جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا کے فرشتے یہ کام کر رہے ہیں۔بعض ممالک میں اب یہ رحجان پیدا ہو گیا ہے۔لوگوں کے مطالبے کے نتیجے میں کہ وہ ہمارے یہاں لنڈن میں جو سوال و جواب کی مجالس ہیں اور خطبات ہیں، ان کے متعلق مطالبے آتے ہیں، ٹیلی ویژن سٹیشنوں کو کہ ہمیں یہ ٹیلی ویژن پر دکھائے جائیں۔چنانچہ بعض جگہ باقاعدگی سے یہ پروگرام بھی شروع ہو گیا ہے۔وہ جو 86 668