تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 667
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرموده تیم اگست 1987ء ناظر صاحب اصلاح وارشاد قادیان بتاتے ہیں کہ آڈیو کیسٹوں کا اور ویڈیو کیسٹوں کا غیر معمولی اثر پیدا ہورہا ہے۔الہ آباد کے ایک قاری ہیں، وہاں کے بڑے مشہور وہ کیسٹ سننے کے بعد احمدیت میں داخل ہو چکے ہیں۔اور میں عدد کیسٹیں بھروا کے لے گئے ہیں کہ میں اپنے دوسرے دوستوں کو بھی لے جا کر دوں گا۔یہاں ہمارے ایک احمدی دوست مجسٹریٹ ہیں۔ان کا نام ہے، عبدالباقی صاحب۔ان کو لگن ہے، اس بات کی وہ براہ راست مجھے لکھ کر آڈیو اور ویڈیو کیسٹ منگواتے رہتے ہیں۔اور اللہ کے فضل سے بڑی رو چل پڑی ہے۔وہاں بڑے بڑے قابل علماء بڑے دنیا وی لیڈر بھی وکلاء وغیرہ اب مستقل ان سے مانگ کرکیسٹ سننے کے لئے لے جاتے ہیں اور پھر دوسروں کو آگے جا کر سناتے ہیں۔تو کم علمی کے نتیجے میں جو انسان گفتگو کرنے کے اہل نہیں ہوتا تو وہ کیسٹوں سے بہت استفادہ کر سکتا ہے۔پھر دوبارہ ترک دوستوں کا ذکر آ گیا۔لیکن چونکہ یہ واقعہ زیادہ دلچسپ ہے، اس لئے میں سنادیتا ہوں۔ایک ترک عالم نے جو مسجد کمیٹی کے عہدیدار ہیں، انہوں نے جب ٹرکش زبان میں احمدیت کے پیغام کی کیسٹ سنی تو اتنی دلچسپی لی کہ انہوں نے اپنے خرچ پر اس کیسبٹ کی دوسوکا پیاں تیار کروائی ہیں کہ وہ ترکی کے تمام مشہور علماء کو بھجوائیں گے۔اس لئے یہ سکیم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مؤثر ہے۔بہت سی جگہ جماعت کے دوست اس لئے داعی الی اللہ نہیں بن سکتے کہ ان کو تبلیغ کرنی نہیں آتی۔مربیان کے پاس ہر قسم کی کیسٹیں موجود ہیں، ہر زبان کی کیسٹیں ساری دنیا میں بھجوائی ہوئی ہیں۔کافی اس پر محنت کی گئی ہیں۔استفادہ ہی نہ کرے کوئی تو کوئی کیا کر سکتا ہے؟ اس لئے میں توجہ دلاتا ہوں اگر مربی آپ کو نہیں بتاتے کہ ہمارے پاس کیا کیا علمی خزانے موجود ہیں تو آپ کو میں بتارہا ہوں کہ دنیا کہ بتنی زبانوں میں بھی کیسٹیں تیار ہوتی ہیں، ہم دنیا کے ہر ملک میں وہ بھجواتے ہیں تاکہ کہیں کسی زبان کا جاننے والا اگر مشن میں آجائے تو یہ شکوہ لے کر نہ جائے کہ میری زبان میں مجھے دعوت حق دینے والا موجود نہیں تھا۔اس لئے اگر وہ آپ کو نہیں دیتے تو آپ پیچھے پڑ کر ان سے لے لیا کریں۔اب آپ دلیری کے ساتھ دنیا کی دوسری بڑی بڑی زبانیں بولنے والوں کو اتنا پیغام پہنچا سکتے ہیں، اشارے کنایے میں بھی کہ ہم تمہیں ایک کیسٹ ایسی دے سکیں گے، جس میں تمہارے اکثر سوالات کا جواب ہوگا۔اور مزید جوتم معلوم کرنا چا ہو، ہم اس کی کیسٹ بھروا کر تمہیں مہیا کر سکتے ہیں۔ایک ترک دوست نے جو ایک عالم ہیں، اب یہ طمح نظر بنالیا ہے کہ میں جو کیسٹیں دوسرے ترک اماموں کو دوں گا ، اس کے اوپر یہ لکھوں گا: ”جا گو جا گو! کیوں اب تک سور ہے ہو امام مہدی ظاہر ہو چکا ہے۔667