تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 654 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 654

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم امریکہ میں اس پہلو سے خدا کے فضل سے بہت اچھا کام ہوا ہے۔اور مکرم شیخ مبارک احمد صاحب امیر جماعت امریکہ کی افسردگی دور کرنے کی خاطر میں ان کے کام کا اچھا پہلو بھی آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔گزشتہ سال میں نے جماعت کو بتایا تھا کہ امریکہ میں پانچ نئے مراکز کی تعمیر کی تحریک تین سال قبل کی گئی تھی لیکن ساتھ ہی میں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ذمہ داری پانچ کی ڈال رہا ہوں۔مگر میری دلی تمنا ہے کہ دس ہو جائیں تو بہتر ہے۔اور صرف دو سال میں مکرم شیخ صاحب کو بہت ہی عمدہ خدمت کی توفیق ملی۔اور بڑے پیار کے ساتھ انہوں نے تحریکیں کیں اور بڑے زور کے ساتھ تحریکیں کیں۔ان کے اندر پیار اور زور کا ایک بہت ہی عمدہ تو ازن موجود ہے۔اس لئے جتنے زور سے وہ بات کریں، پیار کا عنصر شامل رہتا ہے۔چنانچہ ان کی تحریک کے نتیجے میں ایسے دوست بھی، جو پہلے چندوں سے نا آشنا تھے، وہ بڑی تیزی سے قربانی میں آگے بڑھے اور انفرادی طور پر بڑے اچھے اچھے شاندار نمونے انہوں نے دکھائے۔دس مقامات پر نہ صرف زمین لی گئی بلکہ گیارہواں مرکز بھی قائم ہو گیا۔اب سال رواں میں جو مزید مراکز قائم کئے گئے ہیں یا جگہیں خریدی گئیں یا عمارتیں لی گئیں، ان کو شامل کر کے یہ تعداد خدا کے فضل سے سترہ ہو چکی ہے۔اور بعض جگہ بڑے بڑے وسیع رقبے حاصل کئے گئے ہیں اور وسیع عمارتوں کے نقشے بنائے گئے ہیں۔اور اللہ کے فضل سے ان پر کام شروع ہو چکا ہے۔اور امید ہے کہ اللہ کے فضل سے وہاں بعض نئی بیوت الذکر منصہ شہود پر ابھریں گی۔بیوت الذکر کے قیام کی طرف اور نئی بیوت الذکر کی تعمیر کی طرف جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میری توجہ اس لئے پیدا ہوئی تھی کہ ہمیں تو قرآن کریم کا حکم ہے کہ فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرُتِ پاکستان کے علماء کا دین کی خدمت کا جو تصور ہے، وہ جو بھی ہو، وہ ان کا اپنا تصور ہے۔انہوں نے دین کی خدمت کا تصور یہ باندھا کہ بیوت الذکر مسمار کی جائیں۔اب بیوت الذکر مسمار کرنے کے کام میں تو کوئی احمدی شامل نہیں ہو سکتا ، مقابلہ کیسے کرے؟ تو اس پر مجھے خیال آیا کہ اس کا جواب یہی ہے کہ ہم بیوت الذکر تعمیر کریں۔چنانچہ جماعت احمدیہ کو میں نے تحریک کی کہ بیوت الذکر کی تعمیر کی طرف توجہ دو۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا نتیجہ ہے کہ پاکستان میں ہونے والے بعض ناخوشگوار واقعات کے نتیجہ میں خدا نے رحمتوں کا جو پھل عطا فرمایا ہے، وہ نئی بیوت الذکر کے قیام کی صورت میں ہے۔امسال مشن ہاؤسز اور قطعات کے علاوہ جونئی بیوت الذکر تعمیر ہو چکی ہیں یا ہو رہی ہیں ، ان کی تعداد 136 ہے۔ان میں سے 73 بیوت الذکر اس وقت پائیہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں اور 63 بیوت الذکر اس 654