تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 653
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء کے ساتھ متعین ہیں۔انہوں نے مجھے یہاں آنے سے کچھ عرصہ پہلے خط لکھا کہ جب سے میں احمدیت میں داخل ہوا ہوں، میرا دل پولیس سروس سے اچاٹ ہو چکا ہے۔مجھے اول ترین جو ریٹائر منٹ مل سکتی ہے، وہ فلاں تاریخ کو ہے۔میری یہ درخواست قبول کریں کہ مجھے اول ترین ریٹائر منٹ قبول کرنے کی اجازت دیں اور پھر جماعت احمدیہ کی خدمت کے لئے مجھے وقف سمجھیں۔( نعرہ ہائے تکبیر ) عجیب ہوا ہے اللہ تعالیٰ کی جو ہر طرف چل رہی ہے۔یہاں مشن کی تعمیر کا منصوبہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مکمل ہو چکا ہے۔رقم بھی بھجوادی گئی ہے۔امید ہے انشاء اللہ جلد ہی کام شروع ہو جائے گا“۔قسط نمبر 03 (مطبوعہ ضمیمہ ماہنامہ خالد ستمبر 1987ء) براعظم یورپ میں نئی عمارات اور قطعات کی خرید کا جہاں تک تعلق ہے، خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال دور ہائشی عمارتیں خریدنے کی توفیق ملی اور دو جگہ بہت ہی اچھے قطعات حاصل کرنے کی توفیق ملی۔جن میں انشاء اللہ بہت خوبصورت اور وسیع بیوت الذکر بنانے کا پروگرام ہے۔ان میں سے ایک تو غرناطہ کے مقام پر پچاس ہزار میٹر کا رقبہ ہے، جو سٹرک غرناطہ کو میڈرڈ ( دارالخلافہ) سے ملاتی ہے، اس پر واقع ہے۔بالکل ساتھ جڑی ہوئی جگہ ہے۔اور دوسری جگہ سے نسبتا اونچی ہے۔اور وہاں جب انشاء اللہ بیت الذکر بنے گی تو دور دور تک خدا تعالیٰ کے فضل سے لوگ اس کا نظارہ کریں گے۔اور وہاں کی کونسل کی شرافت ہے کہ انہوں نے متفقہ طور پر حکومت سے سفارش کر دی ہے کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، انہیں بیت الذکر بنانے کی اجازت دی جائے۔چونکہ سودا مشروط کیا گیا ہے، اس لئے امید ہے کہ جب بھی حکومت سے اجازت ملے گی ، ہم اس کا قبضہ لے لیں گے۔آئر لینڈ ایک نیا ملک ہے، جس میں اس سے پہلے ہمارا کوئی مشن قائم نہیں تھا۔یہاں بھی ایک بہت ہی وسیع رقبہ، ایک نہایت خوبصورت جگہ ” گال دئے ایک بہت ہی اہم قصبہ ہے، آئرلینڈ کے مغربی کنارے پر ، اس سے پانچ میل کے فاصلے پر اور ین دا میں واقعہ ایک رہائشی علاقہ کے اندر، یہ ایک بہت بڑا پلاٹ ہے، جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سستی قیمت پر مل گیا۔تمہیں ایکٹر زمین صرف ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے مل گئی ہے۔اور یہاں امکان ہے کہ آئندہ چند سالوں میں اس پلاٹ کو بھی رہائشی علاقہ قرار دے دیا جائے گا۔اس نیت سے میں نے یہ جگہ لی ہے کہ ابھی چونکہ وہاں بڑی جماعت نہیں ہے، چند سال انتظار کرتے ہیں، ہو سکتا ہے اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس پلاٹ کا چھوٹا سا حصہ بیچ کر ایک شاندار بیت الذکر اور مشن ہاؤس تعمیر کیا جائے۔653