تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 646 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 646

خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم انہوں نے ایک دلچسپ اور ایمان افروز واقعہ بھی بیان کیا ہے۔وہ لکھتے ہیں : میری دعوت الی اللہ کے نتیجے میں ایک خاتون احمد کی ہو گئیں۔اور اس خاتون کے خلاف علماء نے سارے گاؤں میں آگ لگادی اور شدید گندے الزام جماعت احمدیہ پر بھی اور حضرت بانی سلسلہ پر بھی لگائے جانے لگے۔اس خاتون کو اس حالت میں رات کو اٹھ کر رونے اور گریہ وزاری کی توفیق ملی۔چنانچہ انہوں نے ایک مبشر رویا دیکھی۔چنانچہ پہلے جو ان پر ہلکا سا ابتلا کا دور تھا ، تزلزل سا آیا ہوا تھا، اس رؤیا کے بعد خدا کے فضل سے وہ دور ہو گیا اور نہایت مضبوطی سے وہ قائم ہو گئیں۔اور انہوں نے گاؤں میں یہ اعلان کیا کہ میں ساری عمر تمہارے ساتھ رہی لیکن کبھی ایسی مبشر رویا نہیں آئی۔اور حضرت بانی سلسلہ کو چند دن ماننے کے نتیجے میں خدا نے مجھے اتنا بڑا پھل عطا فر ما دیا ہے۔اب تم جو چاہو کرو، میرے ٹکڑے ٹکرے بھی کر دو گے تو میں احمدیت کو چھوڑنے والی نہیں۔( نعرہ ہائے تکبیر۔احمد بیت زندہ باد ) نجھی نچی کے سپرد پورٹ ساؤتھ پیسیفک کے آٹھ جزائر تھے۔لیکن افسوس ہے کہ سارے بچی کی جماعت کو تو وہاں کام کی توفیق نہیں ملی۔اور ہمارے افتخار ایاز صاحب کو کیلے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں نمایاں خدمت کی توفیق عطا ہوئی۔اس سلسلے میں، میں انشاء اللہ مزید تفصیل سے کچھ ذکر کروں گا“۔حضور نے انڈونیشیا کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔انڈونیشیا کے سپر د برونائی بھی تھا۔انڈونیشیا کے ذریعہ تو برونائی میں کام نہیں ہو سکا لیکن خدا کے فضل سے کینیڈا میں ایک نوجوان، جو برونائی سے اعلیٰ تعلیم کے لئے گئے ہوئے تھے ، انہوں نے کینیڈا میں احمدیت میں شمولیت کی اور بڑی تیزی سے اخلاص اور محبت میں ترقی کی رخصتیں گزارنے کے لئے جب یہ برونائی جارہے تھے تو انہوں نے خود اس خواہش کا اظہار کیا کہ رمضان کا مہینہ وہ لنڈن میں میرے قریب گزارنا چاہتے ہیں اور عید کے بعد وہاں سے جائیں گے۔حضور نے فرمایا:۔چنانچہ بڑے شوق سے ہم نے ان کو دعوت دی اور یہ جواب رمضان گزرا ہے، انہوں نے پورے روزے بھی رکھے اور اعتکاف بھی بیٹھے۔اور اعتکاف سے پہلے روزانہ میرے ساتھ سیر پر جا کر وہ مسائل کی گفتگو بھی کرتے رہے۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت تیار ہو کر یہاں سے وہ برونائی گئے ہیں اور رخصتوں کے اختتام پر انشاء اللہ یہاں سے ہو کر گزریں گے۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ ان کو وہاں برونائی میں ) کامیابی نصیب ہوئی ہوگی۔646