تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 645
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء گنی، یہ سیرالیون اور لائبیریا دونوں کے سپر د تھا۔لیکن جہاں تک گنی کا تعلق ہے ، دونوں ممالک کو گنی میں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔زیمبیا کے سپر د چار ممالک تھے۔ملاوی، بوٹسوانا، نامیبیا اور انگولا۔لیکن افسوس ہے کہ زیمبیا کی جماعت مستعد نہیں ہے۔اور ایک دوسرے کے درمیان ذاتی شخصیتوں کے اختلافات ہیں، جس کے نتیجے میں وہ جو فضا ہونی چاہئے، بھائی چارے اور محبت کی کہ ایک جماعت بنیان مرصوص بن کر کام کرے، اس کا فقدان ہے۔اور کچھ وقت میر اضائع کرتے رہتے ہیں، ایک دوسرے کو سمجھانے پر۔کبھی ایک شکایت آ جاتی ہے کہ اس نے یہ کیا پھر دوسرے کی شکایت آجاتی ہے کہ اس نے وہ کیا۔مجھے اس سے کافی ذہنی کوفت بھی ہوتی ہے اور سمجھانا بھی پڑتا ہے“۔یوگنڈا میں جتنے کام کی گنجائش موجود ہے، ابھی تک وہاں پوری طرح انہوں نے اپنی کوششوں کو خدمت دین میں صرف کرنا شروع نہیں کیا۔روانڈا ان کے سپرد تھا لیکن ابھی تک روانڈا کی طرف انہوں نے توجہ نہیں کی۔ماریشس کے سپر دراڈرک آئی لینڈ، ری یونین مڈغاسکر، کیمرون اور سیشلز کے جزائر تھے۔ماریشس کو خدا کے فضل سے راڈرک میں کامیابی ہو چکی ہے۔اور ابھی حال ہی میں سیشلز میں بھی انہوں نے ایک داعی الی اللہ بھجوایا ہے۔تنزانیہ کے ماتحت چھ ممالک تھے۔زنجبار، پینڈا، روانڈا، برونڈی ، موزمبیق اور ملاوی۔یہاں بھی مجھے افسوس ہے کہ تنزانیہ نے کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔حالانکہ مقامی طور پر ان میں نمایاں بیداری پیدا ہو چکی ہے۔اور گزشتہ چند سال پہلے مقامی طور پر وہاں کوئی توجہ نہیں تھی ، دعوت الی اللہ کی۔بلکہ ایک قسم کی مردنی سی چھائی ہوئی تھی۔جب ان کو بلایا گیا تو بیدار ہوئے۔داعی الی اللہ بھی اٹھے ہیں، بڑے زور کے ساتھ اور ملک کے اندران کو کامیابیاں ہونی شروع ہو گئی ہیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ انشاء اللہ وہ ملک سے باہر بھی پھیلیں گے اور دوسرے ممالک کو بھی احمدیت میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔ویسے جہاں تک چندہ دینے کا تعلق ہے، وہاں ایک صاحب پہلے سے احمدی ہیں، مکرم علی قمیصی صاحب اور ان کی اطلاع یہ ہے کہ ان کی کوششوں کے نتیجہ میں ایک پورا خاندان احمد بیت میں داخل ہو چکا ہے۔یہ بڑے ہی با ہمت اور دلیر آدمی ہیں۔کئی دفعہ دعوت الی اللہ کے جرم میں پولیس ان کو قید کر چکی ہے اور قید سے نکلتے ہی پھر دوبارہ دعوت الی اللہ کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔645