تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 644 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 644

خلاصه خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم موریطانیہ بھی گیمبیا کے سپر د تھا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں بھی انہوں نے مایوس نہیں کیا۔بلکہ امسال 7 بیعتیں موریطانیہ میں ہوئی ہیں۔جن میں سے ایک یونیورسٹی کا فارغ التحصیل حافظ قرآن بھی ہے۔پس جہاں تک گیمبیا کا تعلق ہے، انہوں نے اس لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔مالی بھی گیمبیا کے ماتحت تھا، یعنی اس کے سپرد کیا گیا تھا۔لیکن یہاں ایک غالباً منصوبہ بندی میں غلطی ہوگئی۔مالی کا گیمبیا سے فاصلہ بہت زیادہ ہے، وہاں کسی کو بھجوایا نہیں جاسکتا تھا۔آئیوری کوسٹ اس کے ساتھ ہے، اس لئے مالی کو گیمبیا سے ہٹا کر آئیوری کوسٹ کے سپر د کر دیا۔وہاں ہمارے نئے فارغ التحصیل جامعہ کے مربی عمر معاذ، جو انہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، ان کو بھجوایا گیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال ان کے ذریعے وہاں دوصد بیعتیں ہو چکی ہیں اور کئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔ایتھوپیا، کومور آئی لینڈ سیٹلز اور صومالیہ کینیا کے سپرد تھے۔اگر چہ ان ممالک میں سے صرف کومورو میں کینیا کے ایک دوست کو 2 بیعتیں کروانے کی توفیق ملی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، کینیا میں بیداری پیدا ہورہی ہے اور یہاں کے داعین الی اللہ بڑے جذبے کے ساتھ کام شروع کر چکے ہیں۔بلکہ حال ہی میں ایک داعی الی اللہ عبد المنان صاحب کو صومالیہ میں دعوت الی اللہ کرتے ہوئے قید کر لیا گیا اور بڑی خوشی سے انہوں نے چند دن کی قید بھی وہاں کائی۔اور بڑے جذبے سے بھر کر اور پہلے سے زیادہ عزم لے کر وہ باہر نکلے کہ انشاء اللہ وہ اس متبرک اور مبارک کام سے باز نہیں آئیں گے۔کومورو آئی لینڈ میں جو ہمارے داعی الی اللہ گئے، ان کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔یہاں تک کہ ان کے متعلق یہ خطرہ پیدا ہوا کہ پولیس ان کو حراست میں لے لے گی۔چنانچہ جب ان کی کوئی پیش نہ گئی تو وہ دعائیں کرتے ہوئے کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے کوئی سامان پیدا کرے، اپنا وقف کا عرصہ پورا کئے بغیر واپس آرہے تھے، ہوائی جہاز میں کو مورو کے ایک طالب علم سے گفتگو شروع ہوئی اور اس نے اتنی تیزی سے دلچسپی لینی شروع کی کہ سفر ختم ہونے سے پہلے اس نے بیعت کر لی۔اور اس طرح سے ایک اور نو جوان بھی اس کے ذریعے سے شامل ہوا۔یہ دو بیعتیں اس طرح ہوئی ہیں۔سیشلز میں بھی ہمارے داعی الی اللہ گئے اور بڑی کامیابی سے وہاں رابطہ پیدا کیا ہے۔اس رابطے کو اب وہ آگے بڑھا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد وہاں بھی جماعت قائم ہو جائے گی۔برکینا فاسو، نانا کے سپر د تھا۔گزشتہ سال یہاں با قاعدہ جماعت قائم ہو چکی ہے۔644