تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 642 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 642

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم - اور بعض دلچسپ باتیں بھی سامنے آرہی ہیں۔ایک گاؤں کے متعلق وہ لکھتے ہیں کہ سالہا سال و سے ایک احمدی تھا لیکن وہ اپنے ارادے کا پکا اور مستقل مزاج۔اس نے جب سے وہ احمدی ہوا، دعوت الی اللہ نہیں چھوڑی۔مگر اکیلا ہونے کی وجہ سے اس کی بات کوئی سنتا نہیں تھا۔وہ کہتے ہیں، جب مجھے پتہ چلا تو میں پہنچا اور میں یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اس کی محنت کا اثر وہاں ضرور تھا ، لوگوں کے دل مائل ہو چکے تھے۔اس لئے میرے جانے کے بعد جب میں نے صحیح طریق پر جماعت کے عقائد کا تعارف کرایا۔اسی وقت خدا کے فضل سے آٹھ افراد جماعت احمدیہ میں داخل ہو گئے۔اور یہ اس سال کی دوسری جماعت ہے، جو شاہ جہان پور کے علاقے میں پیدا ہوئی ہے۔جہاں تک افریقہ کا تعلق ہے، وہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے تیزی کے ساتھ اب جماعت در جماعت اور قوم در قوم احمدیت میں داخل ہونے کا رحجان پیدا ہو چکا ہے۔یوگنڈا میں داعین الی اللہ بڑی محنت اور شوق سے کام کر رہے ہیں۔امبالے کے دو گاؤں کو میلے اور بلاڈے میں تین داعین الی اللہ کی کوششوں سے دوستی جماعتیں پیدا ہو چکی ہیں۔اور کا نگیلے میں ان کی کوششوں سے چودہ افراد جو بیت الذکر کے بھی مالک تھے، بیت الذکر سمیت احمدیت میں داخل ہوئے اور پرانے احمدیوں کے جو موجود تھے، حوصلے بلند ہوئے۔کینیا میں ایک لمبے عرصے کے جمود کے بعد اب حرکت کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔اور یہاں بھی خدا کے فضل سے داعین الی اللہ کی کوششیں بار آور ثابت ہو رہی ہیں۔نیروبی سے 280 میل دور کو اٹ نامی ایک گاؤں میں ایک ہی دن میں سولہ افراد نے بیعت کی اور ایک نئی جماعت قائم ہوئی۔اور اس جماعت کی امتیازی بات یہ ہے کہ احمدی ہوتے ہی انہوں نے اپنا چندہ ادا کیا۔گیمبیا میں خدا کے فضل سے بہت رجحان ہے، جماعت کی طرف۔اور ہمارے مربی مرکزی کیا اور مقامی کیا اور داعین الی اللہ جو ان کی تربیت سے تیار ہوئے ہیں، بڑا اخلاص، شوق اور لگن سے کام کر رہے ہیں۔اور یہاں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے نئے دیہات میں احمدیت داخل ہو رہی ہے۔اس کی تفصیل یہاں نہیں دی ہوئی۔لیکن رپورٹوں سے مجھے یاد ہے کہ خدا کے فضل سے بہت ہی تیزی سے پھیلنے والی جماعت ہے۔لیکن ان کا جو خاص کمال ہے، گیمبیا کی جماعت کا ، وہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھ کے ملک سینی گال میں بہت اچھی دعوت الی اللہ کی ہے۔اور وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے واقفین عارضی بھی گئے ، ہمارے مربیان نے بھی دورہ کیا اور باوجود اس کے کہ ہر مسجد میں مخالفت کا پیغام دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اس وقت تک 642