تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 628
ارشاد فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم حضرت بانی سلسلہ کے اس الہام کی طرف تھی، اس لئے دل خاص طور پر حمد سے بھر گیا اور ان کو میں نے الیس الله بکاف عبدہ کی انگوٹھی حضرت بانی سلسلہ کی انگوٹھی سے مس کر کے اس الہام کی روشنی میں کہ برکت ڈھونڈیں گے، تحفہ بھجوائی۔اور یہ پیغام بھیجا کہ بادشاہوں کو یہی زیب دیتا ہے کہ بادشاہوں کو حق کا پیغام دیں۔چنانچہ یہ پیغام ان کے دل کو ایسا لگا کہ گزشتہ چند مہینے میں انہوں نے دوسرے بادشاہوں کو حق کا پیغام بھجوایا اور اب تک وہ خدا کے فضل سے دو بادشاہوں کو احمدیت میں شامل کر چکے ہیں۔ان بادشاہوں میں اتنے زور دار بادشاہ موجود ہیں، آپ یہ نہ سمجھیں کہ رسمی لفظ ہے یہ بادشاہ، کہ اس ایک بادشاہ کے نیچے ایک سو چیف موجود ہیں۔یعنی بہت وسیع بادشاہت ہے۔نائیجریا ایک بہت بڑا ملک ہے۔اور ایک بادشاہ کو جن کو انہوں نے حق کا پیغام پہنچایا ، وہ خود دو بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔اور یہ دونوں خدا کے فضل سے آج یہاں تشریف لائے ہوئے ہیں۔عجیب اللہ تعالیٰ کا یہ تصرف ہوتا ہے، تقدیر یہی ہے اس کی جو کام کرتی ہے، کہ ان کے یہاں آنے کی خبر کے ساتھ ہی مجھے پاکستان سے حضرت بانی سلسلہ کے تبرک کا تحفہ ملا، جو کپڑے پر مشتمل تھا۔چنانچہ اس میں سے دو ٹکڑے کاٹ کر میں نے سجا کر آج ان کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تا کہ حضرت بانی سلسلہ کے اس الہام کی قبولیت کی داغ بیل عملاً بادشاہوں کے متعلق ڈال دی جائے۔تاہم دعائیں کریں کہ وہاں سارے بادشاہوں کو حضرت بانی سلسلہ کے کپڑوں سے برکت حاصل کرنے کی توفیق عطا ہو۔( نعرہ ہائے تکبیر) بعد ازاں حضور نے اعلان فرمایا: او باسانید کوا وفولا لو و بالا دی اوافون، یہاں حضرت بانی سلسلہ کا متبرک حاصل کرنے کے لئے اری ، بای تشریف لائیں“۔( نعرہ ہائے تکبیر) تبرک وصول کرنے کے بعد یہ بادشاہ ڈائس پر آئے اور انگریزی میں چند کلمات پر مبنی خطاب کیا۔جس میں انہوں نے اس تاریخی اعزاز کا مستحق بنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور حضرت بانی سلسلہ کا یہ تاریخی الہام اردو میں سنایا کہ ”بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے؟ جب انہوں نے اپنے مختصر کلمات ختم کئے تو حضور نے ایک بار پھر افریقہ کے اس خوش قسمت بادشاہ کو ارشاد فرمایا کہ وہ حضرت بانی سلسلہ کا یہ تاریخ ساز الہام احباب کو اردو میں سنائیں۔چنانچہ انہوں نے حضور کے اس ارشاد پر یہ الہام بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے 628 اردو میں سنایا۔