تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 627
تحریک جدید- ایک الہی تحریک ارشاد فرموده یکم اگست 1987ء بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے حضور نے فرمایا:۔ارشاد فرمود و یکم اگست 1987ء دیہات کے دیہات ہی صرف احمدی نہیں ہو رہے بلکہ خدا تعالیٰ بعض بڑے بڑے ایسے آدمیوں کو احمد بیت کی طرف مائل فرما رہا ہے، جن کے اثر کے نیچے بعض جگہ لکھو کھا انسان ہیں۔اس ضمن میں، میں ایک مثال آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔آپ کو حضرت اقدس بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کا الہام بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے“ یاد ہوگا۔اس الہام کے بارے میں چند سال پہلے ایک دوست نے بڑی فکر مندی کے ساتھ یہ بات کی کہ حضرت بانی سلسلہ کا یہ الہام ہے اور پورا تو ہونا ہے لیکن جہاں تک میری عقل کام کر رہی ہے اور جہاں تک میں دنیا کو دیکھتا ہوں، بادشاہ تو دنیا سے غائب ہوتے چلے جارہے ہیں۔ایک انگریزوں کا بادشاہ باقی رہ گیا ہے یا ایک ہالینڈ کا ہے، ایک ڈنمارک کا ہے۔اور جلد بادشاہ دنیا سے غائب ہو رہے ہیں۔اور ان کے احمدی ہونے کا نزدیک مستقبل میں یا بظاہر دور تک بھی کوئی امکان نہیں۔تو الہام کیسے پورا ہوگا؟ ابھی ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ بادشاہ دو، تین نہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں آج بھی دنیا میں موجود ہیں۔اور صرف ایک نائیجریا ایک ایسا ملک ہے، جس میں قدیم بادشاہ ابھی تک قائم ہیں۔اور رچہ حکومت کی قدریں بدل چکی ہیں لیکن حکومتوں نے بادشاہتوں کو نہیں تو ڑا۔اور کئی سو بادشاہ آج بھی نائیجریا میں موجود ہیں۔جن کو اوپا کہتے ہیں۔اور وہ واقعتا بادشاہ ہیں۔ان کے وہاں پر بادشاہتوں کے حقوق ہیں۔ان کے سامنے اگر حکومت کا نمائندہ بھی پیش ہوتا ہے تو ان کی اجازت سے ان کے دربار میں داخل ہوتا ہے۔جہاں جوتیاں پہن کر کسی کو جانے کی اجازت نہیں۔ان کا قانون چلتا ہے، ان کے فیصلے رائج ہوتے ہیں اور بادشاہت کے جتنے بھی آثار ہیں ، وہ ان میں زندہ ہیں ابھی تک۔اور ٹائٹل بھی بادشاہ کا ہے۔اس لئے سینکڑوں بادشاہ خدا کے فضل سے موجود ہیں۔آج سے چند مہینے پہلے مجھے وہاں ایک خوشخبری ملی کہ وہاں کے ایک بادشاہ او باسانید کو وفولالو او بالا دی اوافون خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہو گئے ہیں۔جب مجھے یہ اطلاع ملی تو چونکہ میری توجہ 627