تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 617
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 24 جولائی 1987ء دوسرے کو دیکھتے ہیں تو اس کی برائیاں نظر آ رہی ہوتی ہیں۔جب انہی حالات میں سے خود گزرتے ہیں تو ان کو کی نظر اپنے حالات کا جائزہ لینے کی اہل نہیں رہتی۔اس لئے ان کو ہر برائی دور دکھائی دیتی ہے۔اور یہ نظر جو ہے، یہ ایسی کمزور نہیں کہ نزدیک کی چیز کو دیکھ ہی نہ سکے۔ان کو ہر خوبی اپنے اندر دکھائی دے رہی ہوتی ہے۔یعنی یہ ایک عجیب قسم کا بھینگا پن ہے نظر کا اور بیک وقت دور کی نظر بھی خراب ہے اور نزدیک کی بھی۔اور بیک وقت دور کی نظر بھی ٹھیک ہے اور نزدیک کی بھی۔تو یہ جو تضاد ہے، اس تضاد کے نتیجے میں بالعموم فساد پیدا ہوتے ہیں۔کسی اور سے اور توقع ہے، اپنے ساتھ سلوک کرنے میں اور جب خود سلوک کرتے ہیں اس سے تو اس توقع کے بالکل برعکس کر رہے ہوتے ہیں۔لیکن ان میں بھی پھر مختلف لوگ ہیں، جو ان میں سے نسبتاً زیادہ خدا کا خوف کرنے والے ہیں۔جب ان کو ڈانٹاڈ پٹا جائے ، ان کو سمجھانے کی کوشش کی جائے تو وہ پھر رک بھی جاتے ہیں۔اور بہت سے ایسے ہیں، جو کنارے تک تو پہنچ جاتے ہیں لیکن آگ میں گرنا کسی قیمت برداشت نہیں کرتے۔جب ان کو یہ کہا جائے بالآخر کہ بہت اچھا اگر آپ اس ضد پر قائم رہیں گے تو جماعت سے باہر چلے جائیں۔اس وقت پھر وہ واپس آ جاتے ہیں۔اور یہ اللہ کی نعمت ہے، جس کے نتیجے میں ان کے ساتھ یہ سلوک ہوتا ہے، ورنہ انسانی کوششوں سے وہ واپس آنے والے نہیں ہوتے۔وو تو بہر حال یہ وہ لوگ ہیں، جو پھر اس کنارے سے گر بھی جاتے ہیں۔لیکن بہت کم ہیں۔پھر بعض گرنے کے بعد جلنے سے پہلے واپس آنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور اکثر صورتوں میں جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایسے مقام پر فائز ہے کہ گنتی کے چند افراد کے سوا، جو بہت ہی بد نصیب ہوتے ہیں، اکثر خدا کے فضل سے کچھ ویسے ہی بچ جاتے ہیں، کچھ ٹھوکریں کھا کر بچ جاتے ہیں، کچھ کنارے سے واپس لوٹ آتے ہیں، کچھ گرنے کے بعد ہاتھ بڑھا کرتے ہیں، اونچا کرتے ہیں کہ ہمیں نکال لو ہم سے غلطی ہوگئی۔لیکن اور بھی بہت سے اس میں محرکات ہیں اور موجبات ہیں، جن کے نتیجے میں جماعت میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں۔جہاں تک بیرونی جماعتوں کا تعلق ہے، تربیت کی کمی، نظام جماعت سے ناواقفیت اور اسی قسم کے اور بہت سے عوامل ہیں۔ابھی کچھ عرصہ ہوا، ایک نائیجیرین ٹیلی ویژن والے انٹرویو لے رہے تھے۔انہوں نے جب مجھ سے وہاں کے حالات کے متعلق پوچھا تو وہاں کے حالات میں ایک اور بھی وجہ میرے سامنے آئی، جو میں نے ان کے سامنے بیان کی کہ دراصل تم لوگ ایک لمبے عرصے سے عیسائیت اور استعماریت کے درمیان فرق نہ کرنے کی وجہ سے بظاہر ایک پہلو سے ان سے وصول کر رہے تھے اور ایک پہلو سے تم سے سب کچھ 617