تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 603 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 603

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جولائی 1987ء وو صد سالہ جوبلی کے چندہ کی طرف توجہ کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 03 جولائی 1987ء اگر چہ جو بلی کے چندے میں بیرون پاکستان اور اندرون پاکستان اس سال کے آغاز پر کم و بیش ادائیگی کی ایک ہی نسبت تھی۔یعنی اگر پاکستان میں ساٹھ فیصد کل چندے کی ادائیگی ہوئی تھی تو بیرون پاکستان بھی کم و بیش ایک دو فیصد کے فرق سے یہی تناسب تھا۔لیکن بیرون پاکستان اس چندے کی ادائیگی کی طرف پاکستان کے مقابل پر بہت کم توجہ دی گئی۔یہاں تک کہ پاکستان اس سال کی ادائیگی میں تمام دنیا کی تمام جماعتوں سے آگے بڑھ گیا ہے“۔۔۔۔۔اس وقت عرب دنیا میں بہت کثرت سے ایسے لوگ ہیں، جن میں سے ایک ایک تمام جماعت کے تمام چندوں سے بڑھ کر اگر چاہے تو خدمت دین میں خرچ کر سکتا ہے۔اور سال میں ایک دفعہ نہیں ہر مہینے اس سے زیادہ خرچ کر سکتا ہے۔بعض ایسے ہیں کہ ہر ہفتے اتنا خرچ کر سکتے ہیں اور پھر بھی ان کو فرق نہ پڑے۔اس لئے ایک غریب جماعت کے لئے ، ایک عالمگیر غریب جماعت کے لئے اتنی عظیم مالی قربانی کو ہمت اور وفا کے ساتھ جاری رکھنا، ایک بہت بڑی چیز ہے۔اور بوجھ اتنا زیادہ بعض دفعہ محسوس ہوتا ہے کہ واقعی اگر ایک انسان پورا ایمان نہ رکھتا ہو، اس کا دل ڈول جائے گا کہ اب تو ادا ئیگی ہماری استطاعت سے باہر چلی گئی ہے۔وو جماعت احمدیہ کے مختلف ممالک میں مختلف حالات ہیں۔بعض جگہ کثرت سے بعض دوستوں کو پریشانیاں بھی ہیں اور پھر ان کے حالات میں اونچ نیچ آتا رہتا ہے۔کسی اچھے وقت میں زیادہ وعدہ کر بیٹھے جوش سے، محبت سے، اس امید پر کہ یہ اچھے دن جاری رہیں گے اور کچھ دن کے بعد نوکری نہیں ملی۔کوئی اور جو ذریعہ تھا معاش کا ، وہ ہاتھ سے جاتا رہا۔باقی ساری باتیں بھول گئے لیکن چندے کا بوجھ ذہن میں سب سے اوپر رہا اور سب سے زیادہ اس فکر میں غلطاں ہو گئے کہ ہم چندہ کس طرح ادا کریں گے؟ چنانچہ ایسے لوگوں کے بھی خط ساتھ آنے شروع ہو جاتے ہیں۔603