تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 604
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم پھر ان کے خط آنے شروع ہو جاتے ہیں کہ کس طرح حیرت انگیز طور پر اللہ تعالیٰ نے انتظام فرمایا۔اور صرف انتظام ہی نہیں فرمایا بلکہ ان کے جو زائد بوجھ تھے، وہ بھی اتار دیے۔جو کچھ خدا کے حضور انہوں نے پیش کیا، اس سے بھی زیادہ خدا تعالیٰ نے عطا فر ما دیا۔اور جو پہلا پیش کیا، وہ بھی خدا کے فضل سے کیا، ورنہ ان کے پاس کوئی سامان نہیں تھا۔ایسے حیرت انگیز سلوک اللہ تعالیٰ ساری دنیا میں خدا کی خاطر مالی قربانی کرنے والی جماعت سے اور جماعت کے افراد سے کر رہا ہے کہ اس کے بعد کسی شک کی کسی وہم کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی کہ ہم تو بے سہارا جماعت ہیں، ہمارا کوئی مول نہیں ہے۔ہمارا ایک ایسا مولا ہے، جو زندگی کے ہر موڑ پر ہماری حفاظت کرتا ہے۔ہمارا ایک ایسا مولا ہے، جولحہ لمحہ اپنے قرب کا احساس دلاتا چلا جاتا ہے۔فَإِني قَرِيبٌ (البقرة: 187) کے طور پر ہم اسے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ اس کے قرب کے جلوے مختلف شکلوں میں جماعت احمدیہ پر اور احباب جماعت احمدیہ پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔۔۔۔پس اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ان کے لئے بھی اور اپنے لئے بھی کیونکہ بیرونی جماعتوں کو بعض معاملات میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔خصوصیت سے صد سالہ جو بلی کی طرف میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ابھی تقریباً ساٹھ فیصدی سے زیادہ نہیں ہوا، گزشتہ چودہ یا پندرہ سالوں میں بیرونی جماعتوں کا چندہ۔یہ چندہ جیسا کہ میں نے ایک دفعہ پچھلے خطبے میں بھی بیان کیا تھا، جو جو بلی کا چندہ ہے۔اس کا تخمینہ آج سے بہت پہلے لگایا گیا تھا۔یعنی آج سے تقریباً دس بارہ سال پہلے جو وعدے موصول ہوئے ، ان پر بناء کرتے ہوئے بجٹ بنا ہے۔اس وقت اگر بیرونی جماعتوں کا پانچ کروڑ کا وعدہ تھا تو جب ہم کہتے ہیں کہ پچاس فیصدی وصولی ہوئی تو مراد یہ ہے کہ اڑھائی کروڑ وصولی ہوئی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ گزشتہ دس بارہ سال میں چندہ دینے کی جماعت کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔بعض صورتوں میں تو گزشتہ چار، پانچ سال کے اندر ہی تین تین، چار چار گنا چندہ بڑھا ہے۔لازما اس کا مطلب یہ ہے کہ نئے چندے دینے والے بھی داخل ہوئے اور پرانے نسبت سے کم چندہ دینے والے بھی آگے بڑھے ہیں۔تقویٰ کا معیار آگے بڑھا ہے، دین سے محبت آگے بڑھی ہے۔بہر حال جب باقی سب چندوں میں کئی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے اور گزشتہ چار پانچ سال کے اندر تو دس بارہ سال کے اندر آپ اندازہ کر سکتے ہیں کم و بیش دس بارہ سال کا عرصہ ہو گا کہ جماعت کے اندرنی توفیقات میں کتنا اضافہ ہوا ہوگا ہے۔604