تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 600
خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم نہیں سکتے اور مایوسی کے نتیجہ میں وہ خود آہستہ آہستہ تبدیل ہونے لگے ہیں۔اور یہ حقیقت ہے کہ آپ سب اس خطرے کے مقام پر کھڑے ہیں۔اور اگر آپ نے ان کو تبدیل نہ کیا تو یہ ضرور آپ کو تبدیل کر دیں گے۔یہ زندگی ، وموت اور زندگی کے درمیان ایک جدو جہد ہے۔جس میں کامیابی کے نتیجہ میں زندگی حاصل ہوتی ہے اور نا کامیابی کے نتیجہ میں موت ہے۔کوئی درمیانی راہ نہیں، کوئی جمود نہیں ہے۔اس لئے آپ کو لازماً ان پر غالب آتا ہے۔یعنی صفات حسنہ کے ذریعہ، محبت کے ذریعہ، اعلیٰ پیغام کے ذریعہ، پاک تبدیلیوں کے ذریعہ ان کو طمانیت عطا کریں ورنہ یہ آپ کی طمانیت چھین لیں گے۔آپ کو دنیا دار بنادیں گے، آپ کو اپنے پیچھے لگالیں گے۔آپ نہیں تو آپ کی اولادیں آپ کی آنکھوں کے سامنے اپنے دین سے دور بنی شروع ہو جائیں گی۔اس لئے اگر ان کی بھلائی کا خیال نہیں تو اپنی بھلائی کا خیال کریں۔یہ ایک ایسا قانون ہے، جو نہیں بدل سکتا۔اگر آج آپ نے اس کو پوری طرح آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا تو کل محسوس کریں گے یا آپ تبدیل کرنے والے ہیں یا تبدیل ہونے والے ہیں۔درمیان کی کوئی اور صورت نہیں“۔دعوت الی اللہ میں سنجیدگی اختیار کرنے کے حوالے سے فرمایا:۔اس لئے لازماً دعوت الی اللہ کو بڑی سنجیدگی سے اختیار کریں اور پاک اعمال اور دعاؤں کے ذریعہ ان کے حالات بدلیں۔ورنہ آپ تبدیل کر دیئے جائیں گے۔خدا نہ کرنے کہ ایسا ہو اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہمارے بڑے، ہمارے چھوٹے، ہمارے بوڑھے اور ہمارے جوان اور ہمارے مرد اور ہماری عورتیں اور ہمارے بچے، سب دعوت الی اللہ کے عملی پاک نمو نے ان کو دکھا ئیں۔اور ان میں سے ان سعید روحوں کو پکڑ پکڑ کر اپنے دین میں داخل کریں، جن کو حضرت بانی سلسلہ کو کشفا دکھایا گیا تھا کہ میں یورپ میں سفید پرندے پکڑ رہا ہوں۔ان میں ضرور سعید روحیں بڑی کثرت کے ساتھ موجود ہیں۔بہت نیک لوگ ان کے اندر بس رہے ہیں۔آپ ان کی تلاش کریں، ان کو محفوظ مقامات تک یعنی دین کے محفوظ مقام تک ان کو پہنچا ئیں۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو“۔آخر میں فرمایا:۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔اللہ فضل فرمائے اور جانے والوں کو اپنی خیر و عافیت کے سائے تلے، اپنی حفاظت کے سائے تلے لے کر جائے اور وہ لوگ جنہوں نے فیری پکڑنی ہے، وہ پریشان ہورہے ہوں گے کہ گھنٹہ زیادہ ہو گیا ہے۔اللہ ان کے لئے بھی سفر آسان فرمائے اور سب احمدی دوست 600