تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 599 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 599

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطاب فرمودہ 14 جون 1987ء ان میں سے وہ ہے، جو ان کتب پر کسی قسم کا کوئی ایمان نہیں رکھتی۔اس لئے ان کے لئے یہ سب فرضی باتیں اور ڈھکوسلے ہیں۔حضور نے فرمایا: یہاں عملاً ایک ایسے خدا پر یقین کرنے اور ایمان لانے کے لئے یہ آج بھی آمادہ ہیں، جو عملی زندگی میں انسانوں میں اتر کر ان میں جلوے دکھا سکتا ہو اور اپنے سے تعلق جوڑنے والوں کے لئے کرشمے دکھا سکتا ہو۔کرشموں سے مراد وہ کرشمے نہیں، جو فرضی معجزے ہیں ، تماشے ہیں۔مردوں کو زندہ کر دیا یا کوڑھیوں کو اچھا کر دیا۔اس سے بہت زیادہ وسیع پیمانے پر آج دنیا کے وہ لوگ جو خدا پر یقین نہیں رکھتے ، بنی نوع انسان کو فائدے پہنچارہے ہیں۔قبروں تک پہنچے ہوئے لوگوں کو وہ زندگی بخش رہے ہیں، لا علاج مریضوں کو شفاء بخش رہے ہیں، حیرت انگیز سرجری کے کارنامے دکھا رہے ہیں“۔فرمایا:۔دنیا کو روحانی معجزوں کی ضرورت ہے، جو ان کی روح کی کایا پلٹ دے۔ایسے معجزوں کی ضرورت ہے، جو ان کو طمانیت قلب عطا کریں، ان کو یقین سے بھر دیں۔ایسے معجزے انسانوں کے اندر پاک تبدیلی کے بغیر دنیا کو نہیں دکھائے جا سکتے۔اگر آپ ایسا بن جائیں گے تو آپ کے کلام میں برکت رکھی جائے گی۔آپ کی دعاؤں کو قبولیت کا نشان عطا ہو گا۔آپ جتنی زیادہ ہمدردی سے ان لوگوں کے لئے دعا کریں گے، اتناہی زیادہ قبولیت دعا کے نشان خدا تعالیٰ ان کو دکھائے گا اور ان کے دلوں کو اطمینان بخشے گا کہ ہاں یہ دعا کے نتیجہ میں ایسا ہوا تھا۔پس پاک اعمال کے ساتھ جب دعائیں اپنے جلوے دکھاتی ہیں تو ایسا ہی منظر پیدا ہوتا ہے۔جس طرح ایک زرخیز زمین پر آسمان سے بارش نازل ہونے لگتی ہے اور ہری بھری کھیتیاں اس زرخیز زمین سے پیدا ہونے لگیں، جو اپنے پاک انجام تک پہنچیں ، جس سے بہت ہی مفید اور دنیا کے لئے لذت بخش پھل پیدا ہوں“۔پھر فرمایا:۔یہ وہ نقشہ ہے، جو قرآن کریم مختلف رنگ میں مذہب کی افادیت کا پیش کرتا ہے۔عملاً خدا کرے کہ ہم لوگ ان باتوں کو محض نظریات کی دنیا میں نہیں بلکہ عمل کی دنیا میں ڈھال کر ان کے سامنے پیش کر سکیں۔اس کی بڑی شدید ضرورت ہے اور وقت تیزی سے ہمارے آگے بھاگ رہا ہے۔بہت سے احمدی ہیں، جو مایوس ہورہے ہیں۔وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاشرہ بہت زیادہ غالب ہے۔ہم اس کے حالات کو بدل 599