تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 566
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اپریل 1987ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد ہفتم تو کبھی ایسی باتیں بھی آپ کو بتانی چاہئیں کہ غم اغیار کا جھگڑا کچھ دیر کے لئے کٹ جائے اور اللہ تعالیٰ کی حمد سے دل لبریز ہو جائیں اور حمد و ثناء کے ساتھ دعائیں انھیں۔اس لئے دعائیں کریں۔اب معلوم یہ ہوتا ہے کہ خدا کی تقدیر بڑی تیزی سے جماعت احمدیہ کو اس عظیم عالمی انقلاب کی طرف لے کے جارہی ہے، جس کا لانا ہمارے قبضہ قدرت میں نہیں ہے۔وہ خدا کی تقدیر کے قبضہ قدرت میں ہے۔اور نئی صدی میں داخل ہونے سے پہلے خدا عظیم الشان دروازے کھولنا چاہتا ہے، جماعت کی ترقیات کے۔اور ان کے لئے تیاری کی خاطر میں آپ کو بار بار مختلف نصیحتیں کرتارہا ہوں۔آئندہ بھی پھر اسی مضمون کولوں گا کہ تقویٰ کا دوسرا پہلو کیا ہے، جس کا خوف سے تعلق ہے اور اس سلسلے میں جماعت پر کیا مزید ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔بہر حال آج تو حمد وثنا کا دن ہے، خاص طور پر اور خوب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اور بھی ان را ہوں کو وسیع کر دے۔آج بھی خدا کے فضل کے ساتھ ایک بہت ہی اہم مسلمان لیڈر سے ملاقات ہے، جو کسی پہلو سے بھی اپنی اہمیت میں پیچھے نہیں ہیں۔تو ان کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ تو فیق عطا فرمائے کہ اس رنگ میں ان کے سامنے نقطہ نگاہ پیش کر سکوں کہ ان کے ذریعے بھی ہمیں بڑی بڑی وسیع قوموں میں احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملے“۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 16 صفحہ 251 تا257) 566