تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 567 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 567

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بنام احباب جماعت مغربی جرمنی مجھے جرمنی کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے پیغام بنام احباب جماعت مغربی جرمنی حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ نے بذریعہ ٹیلی فون مغربی جرمنی کے احباب جماعت کے نام ایک پیغام ارسال فرمایا، جو کہ جلسہ سالانہ مغربی جرمنی کے آخری روز مکرم امیر صاحب نے پڑھ کر سنایا۔حضور نے فرمایا:۔سب احباب کو محبت بھر اسلام۔خصوصاً اس بات سے کہ نئے جرمن احمدی اپنا ایک نیا شخص قائم کر رہے ہیں اور اپنی بلوغت کی عمر کو پہنچ رہے ہیں، مجھے جرمنی کا مستقبل بہت روشن دکھائی دیتا ہے۔اور میں امید کرتا ہوں کہ سارے مرد اور عورتیں دعوت الی اللہ کے کام میں مصروف ہو جائیں گے اور جماعتی کاموں میں بھر پور حصہ لیں گے۔اور اپنے ارد گر دلوگوں کو ( دین حق۔ناقل ) میں داخل ہونے پر آمادہ کریں گے۔یہ جرمنی کی بہتری میں بہت اہم قدم ہے۔اور میں امید کرتا ہوں جلد ہی جرمنی کو دین حق۔ناقل ) کے رنگ میں رنگین کر لیں گے۔میرے کل کے جرمنی کے مختصر دورے نے مجھے زیادہ یقین دہانی کروائی ہے کہ انشاء اللہ عظیم جرمن قوم تمام یورپ کی تمام پہلوؤں سے ان کی قیادت کرے گی۔گو کہ جرمن قوم عیسائیت قبول کرنے میں سب سے آخر میں تھی لیکن انشاء اللہ ( دین حق۔ناقل ) قبول کرنے میں سب سے پہلے ہو گی۔اسی طرح عربوں ، افریقن ( غانین ) امریکن اور ٹرکش لوگوں کو دیکھ کر بھی ان میں مجھے ( دین حق) کی خدمت اور ( دین حق - ناقل ) کے وقف کے لئے زیر دست روح دکھائی دی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب پر فضل فرمائے اور آپ کو مضبوط سے مضبوط تر بناتا چلا جائے۔اسی طرح تمام ان لوگوں کو میرا محبت بھر اسلام پہنچا دیں، جنہوں نے کل میرے ہاتھ پر احمدیت قبول کی۔اللہ تعالیٰ ان پر اپنے خاص الخاص فضل نازل فرمائے۔بالآخر میرا محبت بھر اسلام جماعت کے تمام ان مردوں، عورتوں اور بچوں کو پہنچا دیں، جو اس جلسہ میں شامل ہوئے۔کیونکہ وہ تمام احمد بیت۔کے بچے خادم ہیں۔ان کے چہروں پر میں نے (دین حق۔ناقل ) کے لئے عظمت اور محبت دیکھی ہے۔567