تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 563
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اپریل 1987ء جو ہم پر تو آج ایک دفعہ پھر پورا ہو گیا۔اور صرف یہی نہیں بلکہ مجھے اس سے ایک اور خیال آیا کہ ہم جو Friday The 10th" خدا تعالیٰ کی طرف سے جو خبر ملی تھی، اسے خواہ مخواہ محض انداری خبر بنائے ہوئے ہیں حالانکہ خدا کی طرف سے تو کوئی شرط نہیں تھی کہ یہ انذاری خبر ہے اور جو چمک دکھائی گئی ہے بار کا کچھ بار کی ، وہ اس کو دونوں طرح سے سمجھا جا سکتا ہے۔انذار کی بھی چمک ہوتی ہے اور خوشخبریوں کی بھی چمک ہوتی ہے۔تو میرے دل میں یہ بات خدا تعالیٰ نے گاڑ دی کہ جمعہ جو Friday The 10th “ آنے والا ہے، اس میں ہی آئندہ کسی Friday The 10th" میں جماعت کے لئے ویسی ہی خوشخبری بہت بڑی دکھائی جائے گی۔خیر اس انتظار میں اسی دن سے مجھے کچھ امید بندھی۔اور چونکہ جمعہ کا دن اسلامی نقطہ نگاہ سے جمعرات کا سورج غروب ہونے پر شروع ہو جاتا ہے اور انگریزی کیلنڈر کے لحاظ سے جمعہ کا دن رات بارہ بجے تک چلتا ہے۔تو جسے امید ہو، تمنا ہو، وہ کھینچتا ہے، وقت کو دونوں طرف سے۔اس لئے میں نے اس تمنا میں، اس امید میں کہ خدا خوش خبری دکھائے اور وقت لمبا ہو جائے، اس میں زیادہ خوشخبریاں مل سکیں ، اپنے طور پر اندازہ لگایا کہ جمعرات کا سورج غروب ہوتے ہی یہ انتظار شروع کروں گا اور پھر دیکھیں کب خدا تعالیٰ کوئی خبر دکھاتا ہے۔اس کے دوران منگل کے روز ہارٹلے پول مجھے جانے کا اتفاق ہوا۔ہارٹلے پول میں ہماری وہ جماعت ہے، جو ایک احمدی خاتون کی کوششوں سے بنی، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ۔اور وہ چونکہ صرف خواتین میں تبلیغ کر سکتی تھیں، اس لئے شروع میں صرف خواتین میں یہ جماعت بنی شروع ہوئی۔خواتین اور بچوں کی۔پھر انہوں نے اپنے خاوند کو بھی تبلیغ کی ، ان کو مبلغ بنایا اور کچھ میں نے ان کو کچوکے دیئے کہ شرم کرو، تمہاری بیوی بہت آگے بڑھ گئی ہے اور تم بیٹھے ہوئے ہو۔وہ طبعا خاموش ہیں بہت اور ویسی ہی بات کرنی مشکل ہے۔لیکن وہ پٹھان ہیں آخر غیرت اتنی آئی کہ انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، میں بنا کے دیکھوں گا۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے پھر ان کے خاوند نے بھی تبلیغ شروع کی۔وہ بھی ہم میں شامل ہونا شروع ہو گئے۔وہ ایک خاندان تھا وہاں اس وقت جب میں یہاں آیا ہوں ، 1984ء میں اور اب وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کے دس خاندان ہیں، جن میں سے ایک یادو پاکستانی باہر سے آئے ہیں، باقی سب مقامی انگریز خاندان ہیں۔اس سے پہلے ایک انگریز خاتون کا خط آیا تھا کہ میں تو احمدی ہوگئی ہوں لیکن میرے خاوند نہیں مانتے۔اور ان کے متعلق ایک اور ذریعے سے اطلاع ملی کہ ان کی طرف سے کافی پریشانی ہے۔کیونکہ ان 563