تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 564
خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اپریل 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم کے خاوند نے ، جو بیمار ہیں، بیچاری خاتون ، بارہ سال سے مسلسل ان کی خدمت کی ہے، وفا کے ساتھ اور قطعاً اس سے دل نہیں چرایا۔لیکن ان کے مسلمان ہونے کا ان کو اتنا صدمہ پہنچا کہ انہوں نے طلاق کی دھمکی دے دی کہ اب میں یہ برداشت نہیں کر سکتا۔تمہیں تکلیف جو کچھ ہے، میں ہر طرح حوصلے سے برداشت کروں گا۔لیکن تم مسلمان ہو جاؤ، یہ نہیں ہو سکتا۔ان کو میں نے لکھا کہ ان کو لے کر تو آؤ۔ان سے گفت و شنید ہو۔چنانچہ وہ ہمارا احمدی جوڑا ان کو لے کر آیا ساتھ اور گفتگو کے بعد مجھے کافی ان کے دل میں تبدیلی نظر آئی، کافی نرمی پیدا ہوئی، خدا کے فضل سے۔اب جبکہ میں وہاں منگل کو گیا ، سوال جواب کی مجلس تھی تو انہوں نے مجھے خوشخبری بتائی کہ گزشتہ پیر کو میں بھی مسلمان ہو گیا ہوں، خدا کے فضل سے اور با قاعدہ فارم بیعت پر دستخط کرنے والے دستخط کروالیں۔اور وہاں سوال و جواب کی مجلس میں ایک اور خاتون اپنے بچوں سمیت وہ بھی خدا کے فضل سے احمدی ہوگئی۔ان کی طلاق ہوئی تھی، ان کا خاوند نہیں تھا لیکن اور شخص سے ان کی دوسری شادی کی امید بندھی تھی۔وہ اس کو بھی لے آئیں کہ وہ مجھ سے بات کرے۔چنانچہ مجلس میں سوال رکھ دیئے اور اب جمعہ کے دن ان کی بیعت کی اطلاع مل گئی ، خدا کے فضل سے۔تو مسلسل خوشخبریوں پہ خوشخبریاں اکٹھی ہوئیں لیکن ایک سب سے بڑی خوشخبری ابھی آپ کو بنانے والی باقی ہے، جس کا تعلق Friday The 10th “ سے ہے۔ایک بہت بڑے مسلمان را ہنما کہ جن کا اتنا وسیع اثر ہے کہ کروڑوں مسلمان ان کی عزت و احترام کرتے ہیں، انہوں نے کئی کتب لکھیں، بہت بڑے عالم دین، کئی زبانوں کے ماہر اور بہت بارسوخ انسان۔ان سے کچھ عرصہ پہلے جمعرات کی شام کو ملاقات مقرر ہوئی تھی۔لیکن یہ بھی عجیب تصرف ہے اللہ تعالیٰ کا کہ کسی وجہ سے تاخیر ہوتے ہوتے جب تک جمعہ شروع نہیں ہو گیا، وہ ملاقات بھی شروع نہیں ہوئی۔میں اس سلسلے میں فکر مند تھا، اس نقطہ نگاہ سے کہ یک طرفہ باتیں انہوں نے احمدیت کے متعلق سنی ہوں گی اور چونکہ ان سے ملاقات اس نقطہ نگاہ سے بڑی اہم ہے کہ بہت بڑی تعداد جو کروڑوں کی تعداد ہے، مسلمانوں تک احمدیت کا پیغام پہنچانے میں ہمیں سہولت ہو جائے گی، اگر ان پر نیک اثر پڑے۔تو فکر مند بھی تھا، دعا بھی کی تھی اور اس مجلس میں اپنے دو احمدی دوستوں کو بھی شامل کیا تا کہ ان کی بات کا بھی اچھا اثر پڑے۔جب وہ ہماری ملاقات شروع ہوئی تو عین سورج غروب ہوا ، جب تو اس وقت اتفاق ایسا ہوا۔اتفاق نہیں بلکہ تصرف کہنا چاہئے کہ میں سات بجے سے انتظار کر رہا تھا مگر آٹھ بجے سے پہلے ملاقات نہ ہو سکی۔جو سورج غروب ہوا اور جمعہ کا دن شروع 564