تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 562
خطبہ جمعہ فرموده 10 اپریل 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم میں پہلا اسلام کا پھل ملے۔لیکن باوجود کوششوں کے ڈنمارک سے کوئی بیعت نہیں ہو سکی۔اللہ تعالیٰ خود اپنے فضل سے پھل بھیجتا ہے اور بعض دفعہ بالکل ہی انسانی کوششوں کا کوئی دخل نظر نہیں آتا۔تیسرے پیر ہی کے روز ہمارے بہت ہی اہم پریس کا افتتاح ہوا ہے۔جو جدید ترین پریس، جس کا بڑی دیر سے میں جماعت سے وعدہ کر رہا تھا اور جماعت نے بہت ہی عظیم الشان تاریخی قربانیاں بھی کی تھیں۔اس کے کمپیوٹر سیکشن کا پیر ہی کے روز افتتاح ہوا۔اور یہ دو انفرادی یا چھوٹی بظاہر خبریں ہیں۔گوپریس کی خبر چھوٹی نہیں کیونکہ اس کا بہت ہی وسیع اثر پڑے گا، انشاء اللہ تعالی۔لیکن اس سے آگے اور زیادہ دلچسپ اور زیادہ وسیع خوشی کی خبر یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تقریباً ڈیڑھ مہینہ پہلے لائبیریا سے ایک ایسے چیف کی بیعت کی اطلاع ملی، جو بڑے مخالف ٹیم سے تعلق رکھتے تھے۔اور وہ چیف نہیں بلکہ چیفوں کے چیف ہیں۔اور His Royal Highness کہلاتے ہیں اور ان کے ماتحت چالیس چیفس ہیں۔اتنے وسیع علاقے سے شاہی خاندان کے فرد ہیں۔ان کا سادہ ساخط مجھے ملا اچانک اور جب میں نے ان کے ٹائٹل ( القابات) پڑھے تو میں حیران ہوا کہ یہ تو ماشاء اللہ بڑے اثر و رسوخ والے آدمی ہیں۔میں نے اسی وقت مبلغ کو فون پر اطلاع کروائی اور ایک جانے والے کے ہاتھ الیس الله بکاف عبدہ کی انگوٹھی ان کو تحفہ میں بھجوائی۔اور پیغام دیا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے مگرا کیلے آپ کے آنے سے اتنی خوشی نہیں ہوگی، جتنی اس بات سے خوشی ہوگی کہ آپ اپنے اثر و رسوخ کو آگے اسلام کی خدمت میں استعمال کریں اور لوگوں کے لئے راہنمائی کا موجب بنیں۔وہ اس پر اتنا خوش ہوئے کہ انہوں نے اسی وقت عہد کیا کہ میں انشاء اللہ یہ کام کروں گا مگر اپنے طریق پر۔میں نے کہا: ٹھیک ہے، آپ کریں۔انہوں نے طریق یہ سوچا کہ بجائے اس کے کہ ایک ایک آدمی کو میں احمدی بناؤں، مسلمان۔اپنے برابر کے جو چیف ہیں، ان کو کیوں نہ تبلیغ کروں۔تاکہ بڑے بڑے علاقوں پر اثر پھیلے۔چنانچہ انہوں نے اپنے تین ہم مرتبہ چیف کو تبلیغ شروع کی اور پیر کے دن یعنی " دوشنبہ ہے، مبارک دوشنبہ جسے کہا جاتا ہے، اس دن دو ایسے چیفس کی بیعت کی اطلاع ملی۔جن کے تابع چالیس چالیس چیف تھے اور بہت وسیع علاقے پر یہ بات پھیل گئی۔اور انہوں نے بہت ہی خوشی کا اظہار کیا، اپنی سعادت کا اظہار کیا۔مبلغ کو لے کے گئے۔اپنا پیلس دکھایا، ان میں سے ایک چیف نے اور کہا کہ یہ تو اللہ کا عجیب احسان ہے کہ خدا نے روشنی دکھا دی اور نہ ہم لوگ تو اندھیروں میں ہی رہنے والے تھے۔تو بات وسیع تر ہوتی چلی گئی۔اس پر مجھے خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود کو جو الہام ہوا تھا، دوشنبہ ہے، مبارک دوشنبہ وو ( تذكرة: 110) 562