تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 561
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اپریل 1987ء خدا کی تقدیر جماعت کو عظیم عالمی انقلاب کی طرف لے کے جارہی ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 10 اپریل 1987ء تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔دو گزشتہ پیر کے روز ، جسے دوشنبہ بھی کہا جاتا ہے اور سوموار بھی کہتے ہیں، صبح ہی سے اللہ تعالیٰ نے مختلف خوشیوں کی خبریں دکھانی شروع کیں۔خبر کے ساتھ ویسے تو سنانے کا لفظ آتا ہے مگر خوشی کی خبر دکھانا بھی ایک محاورہ ہے۔یعنی اسے جسے عملاً پورا ہوتے ہوئے ، کرتے ہوئے۔یہ کچھ چھوٹی بھی تھیں اور بڑی بھی مگر سب تاریخی نوعیت کی تھیں۔مثلاً یوگوسلاویہ میں اگر چہ ایک لمبے عرصہ سے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کامیاب تبلیغ ہوتی رہی ہے۔باہر آ کر بھی ان میں سے احمدی مسلمان بنتے رہے اور اندر بھی۔لیکن وہ سارے البانین قوم سے تعلق رکھنے والے تھے۔اور سر بو کر ویشن جو وہاں کی بڑی قوم ہے، جن میں عیسائیت پائی جاتی ہے۔بڑی شدت کے ساتھ یا دہریت آگئی ہے، سیاست سے۔ان میں آج تک کوئی احمدی مسلمان نہیں ہوا تھا۔تو اس کا سامان اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمایا کہ پیر کے روز صبح یہ خوشخبری ملی کہ وہاں کے ایک کیتھولک عیسائی، جو پادری بھی تھے یا کم سے کم پادریوں کے ساتھ یہاں آتے رہے تھے، اس سے پہلے ، وہ خدا کے فضل سے بیعت کر کے اس دن سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہوئے۔اور چونکہ وہ پہلے ہیں اپنی قوم میں سے اور ایک بہت بڑی اور اہم قوم ہے، اس لئے یہ تاریخی نوعیت کی خوشخبری ہے۔دوسری اس قسم کی خوشخبری آئس لینڈ سے ملی یا آئس لینڈ کی طرف سے ہے۔مگر وہ خوشخبری ملی سکاٹ لینڈ گلاسکو سے۔گلاسکو میں ایک آئس لینڈ کے طالب علم پی ایچ ڈی کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔انہوں نے یہاں آنے کے بعد تعلیم کے دوران احمدیت کے نقطہ نگاہ سے اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور ان کے دل پر رفتہ رفتہ اس کا اتنا اثر پڑا تو انہوں نے خط لکھا، جو پیر ہی کے دن میں ملا یہاں کہ میں نے پوری تحقیق کے بعد احمدی مسلمان ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا جائے۔چنانچہ میں نے مبلغ کو اطلاع کی وہاں گلاسکو میں اور ان کی طرف سے خوشخبری ملی کہ با قاعدہ بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔آئس لینڈ کو ہم نے غالباً ڈنمارک کے سپرد کیا ہوا تھا کہ کوشش کریں کہ آئس لینڈ 561