تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 548
پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ سیرالیون تحریک جدید - ایک الہی تحریک ملک کی مادی اور روحانی ترقی کے لئے ہر وقت دعاؤں میں لگے رہیں۔اپنے اعلیٰ کردار اور نیک نمونہ سے نیک اخلاق کو رائج کریں۔ملک میں امانت اور دیانت کے معیار کو بلند کریں۔اور اس خلق کو زیادہ رواج دیں۔کیونکہ آج سارا ملک ایک نئی قسم کی غلامی، رشوت، جھوٹ، بد دیانتی، مادہ پرستی اور ان جیسی بیسیوں مہلک زنجیروں سے جکڑا ہوا ہے۔آج آپ لوگوں پر پہلا حق ہے کہ اصل وطن کو ان برائیوں سے نجات دلائیں۔پس آج اسلام کا جھنڈا آپ کے ہاتھوں میں ہے۔آپ نے ہی امن کے پیغامبر کے طور پر کام کرنا ہے۔پس اپنے رب سے دعائیں مانگتے ہوئے اور اس کی مدد پر کامل تو کل رکھتے ہوئے، اپنے معاشرہ کو ان برائیوں سے کلیتہ پاک کرنے کا عہد کریں اور سارے سیرالیون کو صلح سے معمور کر دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو اور ان اہم مقاصد کی تکمیل کی بہترین توفیق بخشے۔اور اس کی رحمت کا سایہ آپ کے سر پر دراز رہے۔آمین۔جملہ احباب جماعت کو میری طرف سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کا محبت بھرا تحفہ پہنچا دیں۔والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد ) خليفة المسيح الرابع ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 05 جون 1985ء) 548