تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 549
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد من پیغام فرمودہ 12 مارچ 1987ء تو کل، دعا اور حکمت سے کام کرنے والوں کو سینکڑوں پھل عطا ہو جاتے ہیں پیغام فرمودہ 12 مارچ 1987ء فنجی کی مجالس ہائے انصار اللہ ، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ وناصرات الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے لئے حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے حسب ذیل پیغام ارشاد فرمایا:۔پیارے عزیزان! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ مجالس ہائے انصار الله، خدام الاحمدیہ، اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماءاللہ و ناصرات الاحمدیہ بھی اپنا سالانہ اجتماع مورخہ 17 ،18 اپریل 87 ء کو NADI کے مقام پر منعقد کر رہی ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر جہت سے کامیاب اور بابرکت فرمائے اور آپ سب کو جزائر فجی میں احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے ایک غیر معمولی جوش اور ولولہ عطا ہو۔ستیاں دور ہوں اور غفلتیں پیچھا چھوڑ دیں۔اور خدا کرے کہ جب آپ اس اجتماع سے واپس لوٹیں تو آپ کی غیرت بیدار ہو چکی ہو کہ ایک شخص باہر سے آیا اور بازی لے گیا اور ہم یہاں کے ہوتے ہوئے بھی بہت پیچھے رہ گئے۔سوچیں اور فکرمند ہوں کہ نوجوانوں کی اتنی بڑی جماعت ہوا اور تبلیغ کے میدان میں ایسی سستی ! معلوم ہوتا ہے کہ ولولہ نہیں، ورنہ بے چین ہو جاتے۔کتنے جوان ہیں، کئی کی شادیاں ہو چکی ہیں اور کئی ابھی اس انتظار میں ہیں۔جن کی ہوئی ہیں، ان کی اولاد نہ ہو تو دیکھوں کہ کس طرح بے چین ہو جاتے ہیں۔خط لکھتے ہیں، دوایوں کے بارہ میں ادھر سے بھی پوچھتے ہیں اور ادھر سے بھی، لیکن روحانی اولاد نہ ہونے پر طبیعت میں کوئی بے چینی نظر نہیں آتی۔جو خدا پر توکل کرتے ہیں اور دعا اور حکمت سے کام کرتے ہیں، ان کو ایک نہیں بلکہ سینکڑوں روحانی پھل عطا ہو جاتے ہیں۔اس لئے بار بار آپ کو میرا پیغام یہی ہے کہ ایک ہو کر بڑھیں۔خدا سے دعا مانگیں اور اسی پر بھروسہ کریں، اللہ تعالیٰ خود سامان کرے گا۔آپ کی بے چینی اور حرکت کی ضرورت ہے۔قدم بڑھا کر تو 549