تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 532 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 532

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 06 فروری 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم جھولی خالی ہو جاتی ہے۔دوسرے سے لے کے تیسرے کو دے دیا جائے تو دوسرے کی جھولی خالی ہو جاتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قانون خدا سے علم پا کر جاری فرمایا اور وہی قانون جماعت میں جاری ہے۔وہ تو یہ ہے کہ اگر کوئی نیک بات کرے اور اس کا نمونہ دیکھ کر یا اس کی بات سن کر کوئی دوسرا بھی ویسا نیک کام کرے تو اس کو بھی اتنی ہی جزا ملے گی ، وہ خدا کے نزدیک اسی طرح اس کا کریڈٹ پانے والا ہوگا ، جس طرح وہ کام کرنے والا ہے۔اور پھر فرمایا کہ اس کے اجر میں بھی کوئی کمی نہیں آئے گی۔یہ نہیں ہو گا کہ اس دوسرے شخص نے ، جس نے کسی ایک سے سیکھ کر اچھا کام کیا ہے، اس کے ثواب میں پہلے کو حصہ دار بنایا گیا ہے۔فرمایا ہے: اس کو بھی اتنا ملے گا اور جس کی وجہ سے کسی نے توفیق پائی ، اس کو بھی اتنا ملے گا۔یہ وہ مضمون ہے، جسے ہر احمدی کو ذہن نشین کرنا چاہئے۔اور کریڈٹ خدا کے ہاں بنتے ہیں، دنیا کے کریڈٹ کی ویسے ہی پرواہ کوئی نہیں کرنی چاہئے۔اگر تحریک جدید کے کھاتے میں کریڈٹ نہ بھی بن رہا ہو یا انجمن کے کسی شعبے کے کھاتے میں نہ بھی بن رہا ہو تو بالکل اس کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے۔کریڈٹ ایک ہی ہے، جو خدا کے کھاتے میں بنتا ہے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اسی مضمون پر زور دیا ہے۔فرماتے ہیں:۔ہم ہوئے خیر اہم تجھ سے ہی اے خیر رسل! تیرے بڑھنے سے بڑھایا ہم نے قدم است (در مشین: 17) سارا کریڈٹ خود پیش کر رہے ہیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ آپ نے ہمیں آگے بڑھنا سکھایا، تو بڑھے۔ورنہ ہمیں کہاں سے توفیق ملنی تھی۔تو جہاں تک داعین الی اللہ کا تعلق ہے، ان کا مزاج یہ ہونا چاہئے۔ان کا مزاج یہ نہیں ہونا چاہئے کہ جی ہم نے بنایا ہے۔اپنے امیر کے سامنے، اپنے مبلغ کے سامنے، ان کا ادب اور احترام اور انکساری کا یہ انداز ہونا چاہئے کہ جی خدا نے توفیق دی ہے۔لیکن آپ نے سکھایا تو توفیق ملی ، آپ کا نیک نمونہ پکڑا تو توفیق ملی ، سب کچھ آپ ہی کا ہے۔اس رنگ میں اگر باہمی تعاون اور محبت کے ساتھ سارے داعین الی اللہ از سرنو کام شروع کر دیں تو ایک بہت بڑے انقلابی دور میں جماعت داخل ہوسکتی ہے۔اور وہی دور ہے، جس کی دیکھنے کی تمنا لئے ہوئے میں آج آپ کے سامنے یہ بات رکھ رہا ہوں۔بعض دفعہ اس سے پہلے اب تک ملکوں سے ہزار ہا کی اطلاعیں تو آتی رہی ہیں مگر آج لاکھوں کی ہا بیعتوں کی اطلاع نہیں ملی تو دعا یہ کریں اور کوشش یہ کریں کہ اگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے ہم معیار۔532