تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 45
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد ہفتم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء غلاموں کو بھی تو یہی زیب دیتا ہے کہ وہ ویسی ہی باتیں کریں۔اس لئے آج یہ ارادے لے کر اٹھیں کہ آپ نے ان خوابوں کو حقیقتوں میں بدل دیتا ہے۔آپ میں سے ہر ایک مبلغ بن جائے۔اس جگہ کو جو بظاہر آپ کو بڑی دکھائی دے رہی ہے، اس کو دیکھتے دیکھتے چھوٹا بنا کے دکھا دیں۔اتنا چھوٹا کر دیں کہ آپ حیرت سے مڑ کر دیکھیں کہ اس جگہ کو ہم کسی زمانہ میں بڑا کہا کرتے تھے، یہ تو کچھ بھی نہیں۔پھر نئی جگہیں تلاش کریں، نئی بستیاں تلاش کریں، نئے علاقے تلاش کریں، دیکھتے ہی دیکھتے پھیلیں اور بڑھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان روحانی فرزندوں میں داخل ہو جا ئیں، جن کے متعلق آپ نے فرمایا:۔بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں (در مشین ، صفحه 50) ہر طرف باغ و بہار لگا دیں، ہر طرف نئی انجمنیں بنادیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذکر کے لئے ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کے لئے ، اللہ کے ذکر کے لئے نئی نئی مجالس قائم ہوں، نئے نئے دور چلیں، اس علاقے کو نئی رونقیں نصیب ہو جائیں۔یہ وہ جنتیں ہیں، جن کی تمنا لئے ہم جیتے ہیں اور جن کو دیکھنے کی تمنا لئے اس دنیا سے رخصت ہوں گے۔میری دعا ہے اور آپ میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کی زندگی میں ایسی بہت سی جنتیں ہمیں دکھائے، جو کسی زمانہ میں، جو ہماری خوابوں کی بستیاں تھیں، وہ حقیقت کی بستیاں بن جائیں۔وہ بڑے بڑے عظیم الشان نظارے، جن کو دیکھ کر ، جن کے تصور میں ہم راتوں کو سویا کرتے تھے کہ خدا کرے کہ یوں ہو اور خدا کرے کہ اس بستی میں بھی اسلام غالب آجائے اور اس بستی میں اسلام غالب آجائے۔خدا کرے کہ یوں ہو۔خدا کرے کہ ہم اپنی زندگیوں میں یہ باتیں پوری ہوتی دیکھیں اور جب خدا کی طرف سے ہمیں بلاوا آئے تو خدا کے حضور بہت راضی واپس لوٹیں۔بظاہر ہماری تمنائیں تو پاگلوں والی تھیں، ہماری باتیں تو دیوانوں کی بڑوں کی طرح تھیں لیکن اے ہمارے آقا ! اے ہمارے مالک خدا! تو نے ہماری ساری تمناؤں کو پورا کر دیا۔ہماری دیوانگی کی بڑوں کو بھی دنیا کے فرزانوں کی باتوں سے بھی زیادہ سچا کر کے دکھا دیا۔یہ ہے وہ راضية مرضیہ کی واپسی، جس کے لئے میری دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی نصیب فرمائے اور آپ کو بھی نصیب فرمائے۔45