تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 525
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد P پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ صحابہ کرام کے نمونہ کو زندہ کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے کوزندہ پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ میرے پیارے عزیزو! الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ کے تیسرے جلسہ سالانہ کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ مبارک فرمائے۔اللہ کرے کہ اس جلسہ کی برکات بہت ہی وسیع ہوں اور ہر کس و ناکس اس سے سیراب ہو۔الحمد للہ ثم الحمدللہ کہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ میں بیداری کی ایک نئی لہر پیدا ہوئی ہے۔مالی اعتبار سے بھی بجٹ میں اضافہ ہوا ہے اور تبلیغ میں بھی وسعت پیدا ہوئی ہے۔اور داعیان الی اللہ باوجود مخالف حالات کے بڑی جرات ، صبر اور حوصلہ کے ساتھ تبلیغ میں مصروف ہیں۔جس کے شیریں پھل بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہور ہے ہیں۔پس آگے بڑھیں اور ہر اس بستی میں پہنچیں، جہاں ابھی احمدیت کا پودا نہیں لگا۔اپنے ملک اور اس کے دائیں بائیں ہر خطہ زمین کو احمدیت یعنی حقیقی اسلام کے نور سے منور کر دیں۔مخالفتوں سے گھبرانا نہیں۔یہ روکیں تو عظیم الشان فتح کی خوشخبری دے رہی ہیں۔پس ہر مشکل گھڑی میں اپنا قدم آگے بڑھائیں تا نصرت خداوندی اسے چومے اور ترقی کا ایک نیاز مینہ اسے عطا کرے۔پیارے عزیز و! جب مخالفتیں اور روکیں بڑھ جاتی ہیں تو مومن کا ایسے ابتلائی دور میں رد عمل یہ ہوا کرتا ہے کہ وہ صبر اور دعا کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد مانگتے ہوئے اخلاص، قربانی اور تقویٰ پر قدم مارتا اور یار نہاں میں نہاں ہو جایا کرتا ہے۔جتنی روکیں راہ میں حائل ہوتی چلی جاتی ہیں، مومن کی قربانی اخلاص اور تقویٰ کا معیار بھی اتنا ہی بلند ہوتا چلا جاتا ہے۔یہی حال صحابہ کرام کا تھا۔جن کے نمونہ کو از سر نو زندہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں جماعت احمدیہ کو قائم کیا ہے۔ان صحابہ کا کمال یہ تھا کہ وہ نیکی رم کی ہر راہ کو اس لئے اختیار کرتے تھے کہ نہ معلوم کس راہ سے قبول کئے جائیں۔525