تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 526 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 526

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ آئیوری کوسٹ تحریک جدید - ایک الہی تحریک پس آج کا دور ہم سے ان عظیم قربانیوں کا مطالبہ کرتا ہے، جنہیں قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے چوم چوم کر قبول کیا تھا۔یادرکھیں قربانیوں کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ اور تزکیۂ نفوس و اموال کا موجب ہوا کرتا ہے۔ایک احمدی کی قربانی کبھی روح تقوی سے خالی نہیں ہونی چاہئے۔کیونکہ کوئی ایسا عمل، جو تقوی سے خالی ہو ، خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا۔پس اپنے اور اپنی اولادوں کے اندر نیک تبدیلی پیدا کریں۔کبھی دعاؤں سے غافل نہ ہوں۔اپنے قیام ، رکوع اور سجود کوحمد باری تعالیٰ سے بھر دیں اور ایسے پاک وجود بن جائیں کہ جن کے نقوش پاپر چل کر آپ کی آئندہ نسلیں سنور جائیں۔اور وہ اسلام کی جیتی جاگتی تصویر بن جائیں اور اپنے اعلیٰ اخلاق اور پاک نمونے سے ہر کس و ناکس کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں۔پس مایوس نہ ہوں اور چھوٹی چھوٹی مخالفتوں سے ماندہ نہ ہوں۔بالآخر انشاء اللہ تم دیکھو گے کہ انہی میں سے قطرات محبت نیکیں گے اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔جماعت کے چھوٹوں کو بھی اور بڑوں کو بھی عورتوں کو بھی اور مردوں دو کو بھی سب کو میرا محبت بھر اسلام۔اب میں آخر پر اپنے اس پیغام کو حضرت مسیح موعود کے ایک اقتباس پر ختم کرتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:۔عزیز وایہ دین کے لئے اور دین کی اغراض کے لئے خدمت کا وقت ہے۔اس وقت کو غنیمت سمجھو کہ پھر کبھی ہاتھ نہیں آئے گا۔تم اپنے وہ نمونے دکھلاؤ، جو فرشتے بھی آسمان پر تمہارے صدق وصفا سے حیران ہو جائیں اور تم پر درود بھیجیں۔تم ایک موت اختیار کرو تا تمہیں زندگی ملے۔اور تم نفسانی جوشوں سے اپنے اندر کو خالی کروتا خدا اس میں اترے۔ایک طرف سے پختہ طور پر قطع کرو اور ایک طرف سے کامل تعلق پیدا کرو۔خدا تمہاری مدد کرے تمہارے اندر ایسی تبدیلی پیدا ہو کہ زمین کے تم ستارے بن جاؤ اور زمین اس نور سے روشن ہو، جو تمہارے رب سے تمہیں ملے۔آمین ثم آمین۔(کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 83 تا85) والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد) خليفة المسيح الرابع (مطبوعہ ہفت روزہ النصر 30 جنوری 1987ء) | 526