تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 521 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 521

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 جنوری 1987ء ہیں۔تو وہ لوگ جو کہتے ہیں ہمیں کام کے بعد وقت نہیں ملتا، ان کے لئے ایک نمونہ ہے یہ تو ہر شخص کے لئے خدا تعالیٰ نے ایک توفیق رکھی ہوئی ہے۔آئندہ دو سال کے لئے ہر احمدی کو دوبارہ یہ عہد کرنا چاہئے کہ سال میں ایک دفعہ، ایک احمدی بنانے کا جو میں عہد کرتا رہا ہوں یا سنتا رہا ہوں کہ مجھے عہد کرنا چاہئے ، اب آخری دو سال رہ گئے ہیں، سو سالہ جشن میں ، ان دو سالوں میں ، میں اپنا نام بھی خدا تعالیٰ کی اس فہرست میں لکھوالوں ، جس کا ذکر قرآن کریم کی ان آیات میں ملتا ہے کہ میری نظر پڑتی ہے، جب تم اچھے کام میری خاطر کرتے ہو۔یہ نہ ہو کہ سو سال کا عرصہ گزر جائے اور پہلے سو سال میں میرا شمار ہی نہ ہو نہیں۔اور یہ بہت ہی اہم فریضہ ہے، جو ہم نے ادا کرنا ہے۔اگلے سو سال کی تیاری کے لئے جب تک ہماری تعداد اتنی نہ ہو، جو اتنا عظیم کام سنبھال سکے، اس کی ذمہ داریوں کو ادا کر سکے۔اس مختصر تعداد کے ساتھ جو اس وقت ہم رکھتے ہیں، اگلی صدی میں دندناتے ہوئے داخل ہونا ، بظاہر ایک غیر حقیقی بات نظر آتی ہے۔خدا کے فضل سے ہوگا تو یہی لیکن دیانت داری اور تقویٰ کے ساتھ اتنی تعداد تو حاصل کرنے کی کوشش کریں، جو ساری دنیا کو معنی خیز چیلنج کر سکے۔اس لئے آئندہ دو سال کے اندر نہ صرف یہ عہد کرے ہر احمدی بلکہ اس عہد کے پیچھے پڑ جائے۔دن رات اسے حرز جان بنالے اور چین نہ پائے ، جب تک اس کی کوششوں کو پھل نہ لگنے شروع ہو جائیں۔اور جب میں ایک احمدی کہتا ہوں تو خاندان کے نقطہ نگاہ سے دیکھیں تو ایک خاندان ایک اور خاندان بنائے۔اور جہاں جہاں اب تک مقامی طور پر احمدی حاصل نہیں ہوئے ، یعنی مقامی طور پر پودے جو وہیں کی آب و ہوا کے پودے ہیں، وہ حاصل نہیں ہوئے ، وہاں کوشش کریں، جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ کم سے کم ایک سو خاندان تو پیش کر سکیں ہم کہ ہر سال کا ایک خاندان ہم تیرے حضور پیش کرتے ہیں۔اگر سارے احمدی اس عہد کو چمٹ جائیں، حرز جان بنالیں، دن رات دعائیں کریں اپنے لئے اور ایک لگن کے ساتھ محنت کرنی شروع کر دیں تو جتنے خاندان احمدی یہاں موجود ہیں ، اتنے ہی اور خاندان آپ کو عطا ہو سکتے ہیں۔لیکن سو میں نے اس لئے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص کو انگریز پھل ہی ملے۔ہوسکتا ہے کسی کو یہاں سے جاپانی پھل مل جائے۔ہو سکتا ہے کسی کو چھینی پھل مل جائے۔کسی کو ہندوستانی ، کسی کو پاکستانی تو سو خاندان جب میں کہتا ہوں تو یہ مراد نہیں کے باقی سارے کام نہ بھی کریں تو سو تو مل جائیں۔میں توقع رکھتا ہوں کے سارے کام کریں۔ہر شخص ہر خاندان اللہ تعالیٰ کے حضور ایک نیا شخص یا ایک نیا خاندان ضرور پیش کر رہا ہو۔اور ان میں سے کم از کم سو خاندان تو انگریز ہوں۔اور اگر جرمنی میں کام کر رہا ہے داعی الی اللہ تو کم از کم سو خاندان جرمن ہوں۔اسی طرح یہ پیغام آگے پھیلتا چلا جائے گا۔521