تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 517
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء صد سالہ جو بلی کے جشن کے لئے دعوت الی اللہ کے میدان میں تیزی پیدا کریں وو خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جنوری 1987ء پس خدا کے نام پر ، خدا کی خاطر، اس کے دین کی عظمت کے لئے اور حضرت محمد مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے غلبہ کی خاطر جماعت احمدیہ نے جو کام سنبھالے ہیں اور جن کی طرف میں خصوصیت سے آپ کو توجہ دلا تارہا ہوں اور اس خطبہ میں ایک خاص نقطہ نگاہ سے مزید توجہ دلاؤں گا، ان کے متعلق سب سے عظیم الشان خوشخبری تو یہی ہے کہ وہ اللہ کی نظر میں ہیں اور دوسرے یہ کہ ان کاموں کو کوئی دنیا کی طاقت نا کام نہیں بنا سکے گی۔اور تیسرا یہ کہ ان کا پھل صرف آخرت میں نہیں ملے گا، اس دنیا میں بھی لازماً ملے گا۔یہ وہ کلمات اللہ ہیں، جن کو کوئی دنیا میں تبدیل نہیں کر سکتا۔صد سالہ جوبلی کے متعلق میں نے بتایا تھا کہ صرف دو سال باقی رہ گئے ہیں اور صد سالہ جو بلی در اصل ہمارے دشمنوں کا اس وقت وہ خاص نشانہ بنی ہوئی ہے۔ان کی نفرتوں کا، ان کے حسد کا اور وہ ہر طرح سے پورا زور لگا رہے ہیں کہ صدا سالہ جو بلی کے جشن کو ناکام بنادینا ہے“۔" لیکن ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے، جہاں تک اللہ تعالیٰ کی تقدیر ہے، یہ تو یقینی ہے کہ اس کے بدلے میں جو دشمن ہم سے کر رہا ہے، خدا تعالیٰ بہت بڑی عظمتیں دینے والا ہے۔جس شان کا تصور کر کے انہوں نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی ، ان کے ذہن سے یہ بات نکل گئی کہ ہم جس کے غلام ہیں، وہ تو لمحہ لمحہ نئی شان دکھانے والا آتا ہے۔اور جس خدا نے اس کو پیدا کیا وہ تو كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ کا مقام رکھتا ہے۔اسی سے ہرشان پھوٹتی ہے۔تو جومحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا غلام ہو اور اللہ کا غلام ہو، اس کی شان کیسے کوئی نوچ کے چھین سکتا ہے۔ناممکن کام ہے، یہ ان کے لئے۔اگر خدانخواستہ ربوہ میں حالات ایسے نہ ہوئے کہ وہاں جشن اس طرح منایا جائے ، جیسا کہ جماعت نے منانا تھا تو دنیا کے کونے کونے میں اس شان اور اس قوت کے ساتھ یہ جشن منایا جائے گا کہ دشمنوں کے کانوں کے پردے پھٹ جائیں گے، اس کے ولولے سے اور ان کے دبدبے سے۔جس شوکت سے نعرہ تکبیر بلند ہوں گے دنیا میں، ، 517