تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 508
خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم کو پاکستان میں اس چندے میں شامل ہونے کی توفیق نہیں ملی تھی۔اور اگر ملتی بھی تو بہت کم ملتی۔کیونکہ ان کی مالی حالات ایسے غیر معمولی نہیں تھے کہ کوئی بہت بڑھ چڑھ کر چندہ دے سکیں۔جن ملکوں میں آکر وہ اب خدمت سرانجام دیتے ہیں، وہاں کا اقتصادی معیار بلند ہے۔اس لئے ان کا جو چندہ ہے، وہ مستزاد ہے، پچھلے چندے کا جس کا میں پیچھے ذکر کر چکا ہوں۔اس لئے کسی پہلو سے بھی آپ دیکھیں تو اللہ تعالٰی کے فضل سے آپ کے چندے میں کمی کی کوئی شکل نہیں آنی چاہئے ، کمی کا کوئی احتمال نہیں نظر آتا۔لازما یہ چندہ وعدے کی نسبت بہت بڑھ کر وصول ہوگا۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے۔اس لئے کمر ہمت باندھیں اور پورے زور سے اس کی طرف جس طرح War Footing کہتے ہیں، جہاد کی روح کے ساتھ ساری دنیا میں عظیم الشان تحریک چلائیں کہ سب احمدی اللہ کے فضل کے ساتھ اس سے دعائیں مانگتے ہوئے ، اس طرح وعدے پورے کریں کہ خدا کی نصرت کا ہاتھ ان کو دکھائی دے۔خدا کا پیار وہ اپنے دل میں محسوس کریں۔اور وعدے پوری کرنے کی ایسی شکل ہو کہ وعدے کا جو لطف آئے گا، وہ تو آئے گا، وہ خدا کی نصرت کو اس طرح دیکھیں اپنے تائید میں ظاہر ہوتے ہوئے کہ اللہ کی محبت میں بھی وہ پہلے سے بڑھ جائیں۔اور یہ جو صورتیں ہیں، یہ بہت ہیں کثرت سے جماعت میں۔تقریباً ہر روز ہی یا کم و بیش ہر روز ایسے خطوط مجھے ملتے ہیں، جن میں ایک وعدہ دہندہ جو بڑے اخلاص سے وعدہ کر چکا تھا، مجھے مطلع کرتا ہے کہ کس طرح غائبانہ رنگ میں خدا تعالیٰ نے وہ وعدہ پورا کرنے کی توفیق بخشی۔غیبی ہاتھ اس طرح ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک دو کو نظر نہیں آتا۔لاکھوں ہیں جماعت میں، جن کو خدا کا غیبی ہاتھ دکھائی دے چکا ہے۔اور ان کا غیب پر ایمان لانا، بالکل مختلف مضمون بن گیا ہے۔اس غیب پر ایمان لانے سے جو ایک عام آدمی قرآن کا ترجمہ پڑھتے ہوئے غیب سمجھتا ہے۔وہ اس طرح کا غیب سمجھتا ہے کہ اس کا مضمون ہی اس کے لئے غائب رہتا ہے ہمیشہ۔سب کچھ غائب ہی ہے لیکن اس پر ایمان لانے کا فائدہ کیا ہے، جو غائب ہی رہے ہمیشہ۔خدا قرآن کریم میں جس غیب پر ایمان لانے کی تاکید فرماتا ہے، وہ غیب وہ ہے، جس کو ہم دیکھ رہے ہیں، اللہ کے فضل سے۔ہر غیب کو خدا اپنی تقدیر سے حقیقت میں تبدیل فرماتارہتا ہے۔اس رنگ میں یہ بھی دعا کریں خدا آپ کو اس رنگ میں وعدہ پورا کرنے کی توفیق بخشے کہ آپ خدا کا غیبی ہاتھ دیکھیں اور اسے چومیں اس ہاتھ کو، اس پہ اپنی روح فدا کریں، نچھاور کریں اپنی جان کہ اے خدا! تو ہی ہے، جو وعدوں کو پورا فرمانے والا ہے۔اور پھر اس آیت کا ایک نیا مفہوم آپ پر ظاہر ہو گا:۔إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ (آل عمران : 195) | 508