تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 491 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 491

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم "9 اقتباس از خطبه جمعه فرموده 09 جنوری 1987ء جماعت احمدیہ کو اپنے وقت کی قیمت کا احساس کرنا چاہئے خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جنوری 1987ء تو جماعت احمدیہ کو اپنے وقت کی قیمت کا احساس ان پیمانوں کو پیش نظر رکھ کر کرنا چاہئے۔ہمارے سپر د جو کام ہیں، وہ بہت زیادہ ہیں۔اتنے زیادہ ہیں کہ اگر آپ جائزہ لیں کہ انگلستان کی حالت تبدیل کرنے کے لئے ہمیں کتنے سال چاہئے تو اگر کوئی باشعور انسان ہو اور حساس ہو اور دین کی محبت رکھتا ہو اور اس بات میں صرف یہی فکر ہر وقت اس کو دامن گیر ہو تو اس کو اپنی صحت کی فکر کرنی چاہئے۔بظاہر ایک ناممکن کام نظر آتا ہے۔کتنے سال سے جماعت نے محنت کی ہے اور اس کے بعد اب تک جو تبدیلیاں پیدا ہم کر سکیں ہیں۔اگر چہ ہر تبدیلی پر دل شکر سے بھرتا ہے۔لیکن ذمہ داری کا جہاں تک احساس ہے، اس پہلو سے اگر آپ دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہم وقت سے بہت ہی پیچھے رہ گئے ہیں۔ساری دنیا کو خدا تعالیٰ کے قریب کرنا اور حق کے ستے پر چلا دینا، اتنا بھاری، اتنا بڑا کام ہے کہ جہاں تک ہماری جماعت کی تعداد کا تعلق ہے، استطاعت کا ہے، بالکل ناممکن نظر آتا ہے۔لیکن جہاں تک وقت کے اس پیمانے کا تعلق ہے، جو قرآن کریم نے ہمارے سامنے رکھا ہے اور اس پیمانے کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح استعمال فرمایا تھا، اس بات کی طرف جب قرآن کریم ہمیں متوجہ کرتا ہے تو ناممکن بات ممکن ہوتی دکھائی دیتی ہے۔تعلق اب میں اس فلسفے کی روشنی میں چند منٹ واقعاتی تجزیہ کر کے آپ کو بتاتا ہوں کہ انگلستان کی مثال دی تھی۔انگلستان کی جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک ایسی جماعت ہے، جو مصروف ہے۔اور عام طور پر جو موازنہ کیا جاتا ہے، اس کے لحاظ سے اسے صف اول کی جماعتوں میں شمار کرنا چاہئے۔لیکن اس کے باوجود جب آپ قریب کے نظر سے جائزہ لیں تو اتنے خلا آپ کو نظر آئیں گے کہ ہوش اڑنے لگتے ہیں، ان کو دیکھ کے۔ہر جماعت میں نزدیک کی نظر سے ڈوب کر دیکھیں تو آپ کو جگہ جگہ خلا اور جگہ جگہ وقت کا ضیاع اس کثرت سے دکھائی دے گا کہ حواس باختہ ہو جاتا ہے آدمی کہ اتنا بڑا ہمارا قیمتی وقت، اتنے بڑے کام والی جماعت کا اور اتنا ضائع ہورہا ہے اور اس طرح ضائع ہو رہا ہے، بے مصرف۔جس کو میں وقت کہتا ہی نہیں۔کیونکہ خدا کی تعریف کے مطابق تو جو بے مصرف لمحات ہیں، وہ وقت نہیں ہیں۔سکوت، جمود، موت اس کا 491