تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 485 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 485

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی امراء مبلغین و صدر ان کے نام سال نو کا خصوصی پیغام مجالس عاملہ بیٹھ کر غور کریں، مبلغین سے مشورہ کریں اور مناسب پروگرام بنائیں امراء کرام مبلغین سلسله وصدران جماعت کے نام سال نو کا خصوصی پیغام بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم مکرم امیر صاحب/ مبلغ انچارج صاحب صدر صاحب جماعت السلام عليكم ورحمة الله وبركاته 1986ء اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضلوں اور رحمتوں سے ہمارے دامن کو بھرتا ہوا ہم سے رخصت ہورہا ہے اور نئے سال کی آمد آمد ہے۔میری دعا ہے اور میں اپنے مولا کریم پر کامل یقین رکھتا ہوں کہ وہ 1987ء کو احمدیت کے لئے ہمیشہ کی طرح پہلے سے بڑھ کر غیر معمولی افضال و برکات اور عظیم الشان کامرانیوں اور روحانی فتوحات کا سال بنائے گا۔اور جماعت ہر پہلو سے وسعت اختیار کرے گی۔اور قوی سے قوی تر ہوتی چلی جائے گی، انشاءاللہ تعالیٰ۔اللہ کے فضل سے جماعت کی بیداری کے آثار واضح حقائق میں ڈھل گئے ہیں۔1986ء میں چندوں کے لحاظ سے بھی واضح فرق پڑا ہے۔جبکہ بیعتوں میں نہ صرف غیر معمولی اضافہ ہوا بلکہ تناسب کے لحاظ سے رفتار میں بھی تیزی آگئی ہے۔اس رفتار کے تناسب کو قائم رکھنا سب سے اہم اور محنت طلب کام کو ہے۔اس لئے مجالس عاملہ بیٹھ کر غور کریں، مبلغین سے مشورہ کریں اور مناسب پروگرام بنا ئیں۔تا کہ آئندہ سال موجودہ سال کی بیعتوں کی رفتار کو دوگنا کیا جاسکے۔نواحمدیوں سے بھی فائدہ اٹھائیں، ان کی راہنمائی کریں اور داعی الی اللہ بنا کر اپنے رشتے داروں اور دیگر عزیزوں کو احمدیت میں لانے کی تلقین کریں۔جن داعیان کی کوششوں کو نوازتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس سال بیعتیں کروانے کی توفیق بخشی، انہیں آئندہ سال اپنی مساعی کو تیز تر کرنے اور بیعتوں کی تعداد کو دو گنا کرنے کے لئے کہیں۔اور محنت اور دعاؤں کے ساتھ اور نئے عزم اور ولولہ کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ کی راہنمائی فرمائے ، آپ کی نصرت فرمائے اور عالمگیر غلبہ اسلام کے اس عظیم الشان روحانی جہاد میں فتوحات نمایاں عطا فرمائے۔485