تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 447
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادریان قوموں کے عروج وزوال میں عورتوں کا گہرا ہاتھ ہوتا ہے پیغام بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان منعقدہ اکتوبر 1986ء بسم الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر میری عزیز بہنو اور بچیو! السلام عليكم ورحمة الله۔وبر كاته مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ قادیان اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنا پہلا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک۔نیک مقاصد کے ساتھ احمدیت کے دائگی مرکز میں جمع ہونا، آپ سب کو مبارک ہو۔اور ان سب اجتماعات سے وابستہ فیوض و برکات سے وافر حصہ لے کر احمدیت کے پاک نمونے بننے کی آپ کو توفیق ملے ، آمین۔مامور زمانہ کی بعثت کا مقصد جہاں دنیا میں خدائے واحد و یگانہ کی توحید کا قیام ہوتا ہے، وہاں مخلوق خدا میں باہمی محبت اور پیار کو استوار کرنا بھی ان کا مدعا ہوتا ہے۔اس زمانہ میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اسی مشن کے ساتھ مبعوث ہوئے۔آپ فرماتے ہیں:۔" میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں۔اول : خدا کی توحید اختیار کرو۔دوسرے: آپس میں محبت و ہمدردی ظاہر کرو۔وہ نمونہ دکھلاؤ کہ غیروں کے لئے کرامت ہو“۔( ملفوظات جلد 01 صفحه (336) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کی ان دو اغراض کے پیش نظر میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ کے بھی کچھ فرائض اور ذمہ داریاں ہیں۔قوموں کے عروج وزوال میں عورتوں کا گہرا ہاتھ ہوتا ہے۔کیونکہ نئی نسلوں کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی الجنة تحت اقدام الامهات 447