تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 411
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 اکتوبر 1986ء گر یہی ہے کہ آپ خدا کا ولی بننے کی کوشش کریں۔پھر آپ کو کچی خوا میں بھی آئیں گی، پھر آپ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے مکاشفہ کا تعلق بھی پیدا ہوسکتا ہے، مکالمہ کا تعلق بھی پیدا ہوسکتا ہے۔کیونکہ ولایت کے رستے پھر آسان سے آسان اور وسیع تر اور ہر قدم آسان ہو جاتا ہے۔اس پہلو سے آپ اس سبق کو یا درکھیں گے تو پھر مجھے یقین ہے کہ یہ جوفکریں ہیں کہ یہاں کا معاشرہ نعوذ باللہ آپ پر غالب نہ آ جائے، یہ ساری فکریں میری انشاء اللہ ختم ہو جائیں گی۔3 پس یہ بہت ہی پیارا، صاف اور سیدھا رستہ ہے اور محنت طلب نہیں ہے۔بلکہ محنت کی طاقتیں بھی خود بخشتا ہے، خود آگے بڑھتا ہے۔جوں جوں رفتار بڑھاتا ہے، اسی رفتار کے ساتھ سفر کو آسان سے آسان تر کرتا چلا جاتا ہے اور لذیذ تر کرتا چلا جاتا ہے۔پس ہمیشہ کوشش کریں کہ خدا تعالیٰ سے سچا اور دائمی پیار پیدا ہو جائے اور بچوں کے دل میں بھی، آپ کی بیویوں کے دل میں بھی، بہنوں اور ماؤں کے دل میں بھی۔اور برعکس اس کے عورتوں کو بھی یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے بچوں میں خدا کا پیار گوندھ گوندھ کر داخل کر دیں۔اگر وہ دودھ پلاتی ہیں تو اپنے دودھ کے ذریعہ ان کے اندر خدا کا پیار داخل کریں، وہ بچوں کو لوریاں دیتی ہیں اور کہانیاں سناتی ہیں تو لوریوں اور کہانیوں کے ذریعہ اللہ کا پیار بچوں کے اندر داخل کریں۔اور وہ اپنے خاوندوں کے دل میں بھی خدا کا پیار داخل کرنے کی کوشش کریں اور اپنے بھائیوں کے دل میں بھی۔تو دونوں طرف سے ایک بڑی قوت کے ساتھ مہم چلنی چاہیئے۔اور جہاں تک میں نے بیان کیا ہے، اس سے انشاء اللہ تعالی عظیم الشان نتائج ظاہر ہوں گے۔آپ کی زندگی کی کیفیت بدل جائے گی۔تو اس وقت صرف بتانے کی باتیں ہیں، اس لذت میں سے جو گزرے ہیں، ان کو پتہ ہے یا جو گزریں گے، وہی جانتے ہیں کہ سب سے زیادہ آسان اور لذت کا رستہ، یہی رستہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 657641) 411