تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 409
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اکتوبر 1986ء دوسرا قدم یہ ہو گا، جب آپ خدا سے مانگنا شروع کریں گے، ہر وقت خدا کی طرف دیکھیں گے تو کسی دن یہ بھی دل میں خلش پیدا ہوگی کہ اللہ کی بھی تو ضرورتیں ہیں، اس کے دین کی بھی تو ضرورتیں ہیں اور قدم قدم پر یہ ضرورتیں پیدا ہورہی ہیں، میں نے تو کبھی ضرورت پوری نہیں کی۔پھر میں کیسا دوست ہو گیا ؟ یک طرفہ دوستی تو کوئی چیز نہیں ہے۔یک طرفہ تو غلامی کا معاملہ ہوا کرتا ہے، نوکری کا معاملہ ہوتا ہے۔نعوذ باللہ خدا کسی کا غلام تو نہیں ہے کہ وہ یک طرفہ چیزیں پوری کرتا چلا جائے۔تو اس رستے پر چلنے کے نتیجہ میں ، جو ولایت کا رستہ ہے، یہ رستہ خود اپنے آپ کو مکمل کرتا چلا جاتا ہے،خود آپ کے قدم درست کرتا چلا جاتا ہے۔اس لئے سب سے آسان ایک بات جو میں آپ کو کہہ سکتا ہوں اور آپ کے لئے اور آپ کی نسلوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت اور پیار کا تعلق قائم کریں اور اس کے لئے محنت کریں۔کوشش کر کے باریک بینی کے ساتھ اس رستے پر قدم اٹھانے کی کوشش کریں۔جب تک آپ کے دل میں محبت الہی لہریں بن کر دوڑنے نہ لگ جائے ، اس وقت تک محض خشک تعلق کے خیال کو پیار قرار نہ دیں۔بڑا آسان رستہ ہے اور لذت والا رستہ ہے۔اس کی پہچان بھی کوئی مشکل نہیں۔جوں جوں یہ پیار بڑھے گا، آپ کے اعمال کے اوپر اس پیار کا اثر نمایاں ہوتا چلا جائے گا۔کسی بیرونی نصیحت کرنے والے کے محتاج آپ نہیں رہیں گے۔کسی خشک مولوی کی نصیحت کے آپ محتاج نہیں رہیں گے۔پیار تو خود سکھاتا وو ہے، رستے۔ان راہوں میں قدم اٹھانے کی تلقین بھی خود کرتا ہے اور جنون کا لباس پہنا دیتا ہے۔سب سے زیادہ انسانی زندگی میں کار فر ماقوت ، محبت کی قوت ہے۔اسی لئے خدا تعالیٰ نے اولیاء اللہ کہہ کے ہمیں ہمارے راستے کو آسان فرما دیا۔فرمایا کہ تم اگر میری ولایت اختیار نہیں کرو گے تو تم پر ہر وقت کچھ خوف غالب رہیں گے اور ہر وقت کسی نہ کسی غم میں مبتلا ر ہو گے۔جو دنیا کے خوف بھی ہوں گے اور آخرت کے خوف بھی ہوں گے۔دنیا کے غم بھی ہوں گے اور آخرت کے غم بھی ہوں گے۔اس لئے زندگی کو آسان کرنے کے لئے اور دونوں جہانوں کی نعمتیں حاصل کرنے کے لئے، میں تمہیں ولایت کی طرف بلاتا ہوں، اللہ کے پیار کی طرف بلاتا ہوں، اگر خدا کا پیار اختیار کرلو، یعنی خدا فرماتا ہے: میرے ولی بن جاؤ تو پھر یہ سارے رستے دونوں جہاں تمہارے ہیں۔جس طرح ہم دنیا میں کہتے ہیں، دونوں جہاں تمہارے ہیں۔تو اس لحاظ سے جماعت احمدیہ کو یہی رستہ اختیار کرنا چاہئے ، ورنہ ان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔دنیا کے خوف بھی ہوں گے اور آخرت کے خوف بھی ہوں گے۔اور یہ ایسی چیز ہے، جس کے لئے آپ کو بچپن سے کوشش کرنی چاہئے۔اور اپنے بچوں کو سنبھالنے کے لئے سب سے زیادہ اس کی طرف 409