تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 407 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 407

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 103 کتوبر 1986ء خود بھی اور اپنے بچوں کو بھی اولیاء اللہ بنانے کی کوشش کریں خطبہ جمعہ فرمودہ 03اکتوبر 1986ء ان تین آیات میں مغربی تہذیب کے محرکات اور جن عوامل پر وہ تہذیب بنائی گئی ہے، ان کا ذکر کیا گیا ہے۔اور چونکہ اس وقت یہ تہذیب بڑی شدت کے ساتھ اپنی آخری منزل کی طرف بڑھ رہی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ بروقت ان قوموں کو، جن کی ہلاکت کا وقت بہت دور نہیں رہا، جماعت احمدیہ کی طرف سے بار بار متنبہ کیا جاتا رہے۔اور احمدی اپنے گرد و پیش، اپنے ماحول میں ان کو متنبہ کرتے رہیں اور متنبہ رکھیں کہ تمہاری تہذیب قرآن کریم کے بیان کے مطابق آخر مٹنے کے قریب آچکی ہے۔اور وہ آگ، جو تم نے خود اپنے ہاتھوں سے بھڑکائی ہے، اس آگ میں تمہارے جلنے کے دن قریب آرہے ہیں۔لیکن جو تنبیہ کرنے والا ہوتا ہے، اس میں خود وہ محرکات نہیں پائے جانے چاہئیں، جن کے نتیجہ میں تنبیہ کرنے والے کے خیال میں ایک بات کا انجام بد ہونے والا ہے یا کوئی چیز اپنے بدنتیجہ تک پہنچنے والی ہے۔اس لئے مغربی تہذیب کے وہ کون سے عوامل ہیں، وہ کون سے محرکات ہیں، جن کے نتیجہ میں یہ تو میں ہلاکت کا منہ دیکھنے والی ہیں اور ان کے لئے مقدر ہو چکا ہے، ان عوامل اور محرکات سے ہر احمدی کو واقفیت ہونی چاہئے۔اور جب تک ان سے واقفیت نہ ہو، نہ خود بچ سکتا ہے اور نہ وہ کسی اور کو بچانے کا اہل ہوسکتا ہے۔" اس لئے جماعت احمدیہ کے لئے ضروری ہے کہ اگر آپ نے باقی دنیا کو یعنی مغرب کو ان کی ہلاکتوں سے بچانا ہے تو پہلے اپنے اندر اولیاء اللہ والی خود اعتمادی تو پیدا کریں۔جب تک آپ خدا کے ساتھ محبت اور ولایت کا تعلق پیدا نہیں کرتے ، نہ آپ اس دنیا کے اثر سے بچ سکتے ہیں اور نہ اس دنیا کوکسی بداثر سے بچا سکتے ہیں۔اور ولایت کا تعلق پیدا کرنا، سب سے آسان کام ہے۔میں نے جب اس مضمون پر غور کیا تو بہت سی باتیں میرے ذہن میں آتی رہیں، آپ کو سمجھانے کے لئے۔ایک یہ تھا کہ کسی طرح مغربی تہذیب سے بچنے کی کوششیں کرنی ہیں۔کیا کچھ آپ نے اپنے بچوں کو بتانا ہے؟ کن کن چیزوں سے احتراز کرنا ہے؟ کیا کیا اور کام کرتے ہیں؟ اتنی لمبی فہرست بن گئی اور بنتی چلی گئی کہ میں نے سوچا کہ ایک خطبہ تو کیا کئی 407