تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 403
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ غانا پوری طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ غانا منعقدہ 6, 5 ستمبر 1986ء پیارے خدام! الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمته الله وبركاته مجھے یہ جان کر بہت مسرت ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ غانا اپنی نویں سالانہ ریلی 5, 6 ستمبر 1986ء کومنعقد کر رہی ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس ریلی کو بہت بابرکت فرمائے اور خدام الاحمدیہ کی مزید ترقی کے لئے اسے سنگ میل ثابت فرمائے۔اور اس ریلی پر اپنے افضال نازل فرماتے ہوئے تمام شامل ہونے والوں کو اس سے غیر معمولی طور پر استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔جماعت احمدیہ کا قیام ساری دنیا کو خالق و مالک حقیقی کی طرف بلانے کے لئے عمل میں آیا ہے۔لہذا میر ا پیغام آپ کے لئے یہ ہے کہ پوری طرح مستعد ہو کر اور پوری طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں اور اس شاہراہ پر تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں اور ہر وقت متحرک رہیں۔ہمیشہ یا درکھیں کہ آپ کو روحانی انقلاب برپا کرنے کے لئے تخلیق کیا گیا ہے۔اگر آپ سب اپنی تمام طاقت کے ساتھ دعوت الی اللہ کے جہاد میں مصروف ہو جائیں تو یقینا لوگ کثرت کے ساتھ جماعت میں شامل ہونے لگ جائیں گے۔اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ کریں کہ آپ کو ساری دنیا کے لئے نمونہ بنایا گیا ہے، آپ کو دین حق کے اعلیٰ معیار کو قائم کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور اس امر میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ دور حاضر میں یہ دین سب دینوں سے اعلیٰ و برتر ہے اور اس میں غالب آنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔آپ کو چاہئے کہ کامل سنجیدگی ، جرات، استقلال اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہوئے اس مقصد کی تکمیل کے لئے مصروف عمل ہو جائیں۔اپنا تمام تر بھروسہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت پر رکھیں اور آگے ہی آگے بڑھتے چلے جائیں۔اور اپنی کوششوں کا تجزیہ بھی کرتے رہیں۔دعا ہر مشکل کی کنجی ہے۔اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ان تمام روحوں کو ، جو 403