تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 32
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 26 اپریل 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد هفتم ہیں۔تمہارا دل جو چاہتا ہے، کرو۔جو زور لگتا ہے، لگا لو جتنی طاقتیں سمیٹ سکتے ہو ہمیٹ لو۔اور ساری دنیا میں احمدیت کے خلاف پراپیگنڈا کرو کہ یہ جماعت تم سب کے لیے ایک خطرہ ہے۔مگر ہم اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے باز نہیں آئیں گے۔ہمارا ایک بھی قدم تمہارے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔کیونکہ ہم محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اور ہم نے آپ کو ہی اپنے آقا اور مولی کے طور پر پکڑا ہوا ہے۔آپ کے دامن کو ہم نے نہیں چھوڑنا۔آپ کے غلام پیچھے ہٹنے والے غلام نہیں تھے۔آپ کے غلاموں کی فطرت کا خمیر اس مٹی سے نہیں اٹھایا گیا، جس مٹی میں بزدلی پائی جائے۔پس ہم تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس میدان میں لازماً آگے بڑھیں گے۔اور ہر میدان میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے، ہر جہت میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔ہم اور ہماری آنے والی نسلیں، ہمارے بوڑھے اور ہمارے بچے چین نہیں لیں گے، جب تک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا تاج ظالموں کے سروں سے نوچ کر واپس حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور پیش نہیں کر دیتے۔وہی ہمارے لئے طمانیت کا وقت ہے، وہی ہمارے لئے چین اور آرام جاں ہے، اسی کی خاطر ہم مرتے ہیں اور اس کی خاطر ہم مرتے رہیں گے۔اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اسلام کا جھنڈا جلد از جلد دنیا کی تمام بڑی سے بڑی سلطنتوں کے بڑے سے بڑے ایوانوں پر لہرایا جائے۔ایک ہی جھنڈا ہو اور وہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا ہو۔ایک ہی اعلان ہو اور وہ نعرہ ہائے تکبیر کا اعلان ہو کہ کوئی خدا نہیں، سوائے اس خدا کے، جو ایک خدا ہے۔اور کوئی اور رسول باقی نہیں مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جو آخری صاحب شریعت اور صاحب حکم رسول ہے“۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 104 صفحہ 385 390) 32