تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 33
تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 مئی 1985ء آپ کے ذریعہ ایک نئی قسم کی اقوام متحدہ کی بنیاد ڈالی جائے گی وو خطبہ جمعہ فرمودہ 10 مئی 1985ء جماعت احمدیہ سکاٹ لینڈ کے لئے یہ جمعہ خصوصیات کے ساتھ بہت مبارک ہے کیونکہ آج ہم جس عمارت کا افتتاح کر رہے ہیں، جو ہم نے خالصہ اللہ اللہ کی رضا جوئی کی خاطر بہت مدت کے انتظار کے بعد حاصل کی ہے۔جماعت احمد یہ سکاٹ لینڈ میں بڑی دیر سے یہ کمی محسوس ہوتی رہی کہ کوئی ایسا مرکز نہیں، جہاں بیٹھ کر اپنی اجتماعی زندگی کو ترتیب دے سکیں۔اور اس علاقہ کو ایسی مرکزیت عطا ہو جائے ، جہاں جماعت اکٹھی ہو اور پھر مل کر خدا کی رضا کی خاطر ، اس کے دین کی ترقی کے لئے منصوبے بنائیں اور اس مرکز کے گرد ہماری اجتماعی زندگی گھومنے لگے۔اس کمی کو پورا کرنے کے لئے بڑی دیر سے کوششیں کی جا رہی تھیں۔مختلف جگہیں تلاش کی جاتی رہیں مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسا مقدر تھا کہ کی جگہیں جو ہاتھ میں آتی ہوئی نظر آتی تھیں، پھر ہاتھ سے نکل جاتی تھیں۔خود اس عمارت کا بھی یہی حال رہا۔شروع میں جب اس کی قیمت اسی ہزار پونڈ مقر تھی ، اس وقت بھی ہم اس کو لینے پر آمادہ تھے۔لیکن کچھ ایسی وجوہات در پیش ہوئیں کہ یہ پھر ہاتھ سے نکل گئی۔پھر اس کی قیمت ساٹھ ہزار پونڈ مقرر ہوئی ، اس وقت بھی ہم اس کو لینے پر آمادہ تھے بلکہ پیشکش بھی کر دی تھی۔لیکن پھر بھی ہماری وہ پیشکش قبول نہ ہوئی اور بظاہر یہی سمجھا گیا کہ اب یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔پھر اس کی قیمت چالیس ہزار مقرر ہوئی، اس وقت بھی ہم لینے پر آمادہ تھے۔اور چالیس ہزار پونڈ ، جو ہم نے پیشکش کی تو وہ نا منظور ہوگئی۔اور اس طرح پھر یہ ہاتھ سے نکل گئی۔مختلف وقتوں پر جب غالباً ساٹھ ہزارتھی، اس وقت ہماری طرف سے پچپن ہزار پیشکش ہوتی تھی۔مختلف وقتوں میں یہ عمارت ہمارے قریب بھی آتی رہی اور دور بھی بہتی رہی۔چنانچہ ایک وقت ایسا بھی آیا، جب دوست کچھ گھبرا گئے اور انہوں نے کہا کہ اب کیا کیا جائے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔اس وقت میرے منہ سے یہی بات نکلی کہ آپ فکر نہ کریں، جتنی اس کی ابتدائی قیمت تھی، ہمیں اس سے زیادہ نہیں دینی پڑے گی، آپ انتظار کریں۔چنانچہ یہ عمارت گھوم گھام کر بالآخر جماعت احمدیہ کے پاس پہنچ گئی اور اب ہمیں اس کی قیمت پچیس ہزار پونڈ (35,000) دینی پڑی ہے۔33