تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 393
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پھر فرمایا کہ ہدایات برائے مبلغین مجھے کچھ در مبلغ کو کبھی تھکنا نہیں چاہیے اور جماعت کو مسلسل بیدار رکھنا چاہیے۔مبلغ انچارج غانا نے بتایا کہ مغربی افریقہ کے دو ممالک جہاں پہلے مشن قائم کرنے کی اجازت نہ تھی ، ان ممالک کے خانا میں مقیم سفراء کوفرانسیسی ترجمہ قرآن کریم بطور تحفہ پیش کیا گیا تو وہ اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے اپنے ملکوں میں مشن قائم کرنے کی اجازت پر آمادگی ظاہر کردی۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ ہر زبان کا نیا ترجمہ قرآن کریم جو شائع کیا جارہا ہے، وہ اپنے اپنے ملک میں متعلقہ ملک کے > > سفیر کو بطور تحفہ دیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام عرب سفراء کو بھی دیا جائے“۔کھیلوں کو منظم کرنے کے ذریعہ تبلیغ کا ذکر ہوا تو حضور نے فرمایا کہ وو ہر ملک میں جو احمدی اچھا کھلاڑی ہو، اس کی سر پرستی کی جائے۔بچپن کی عمر سے ہی احمدی بچوں کو کھیلوں کے لئے تیار کریں۔کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضروری لٹریچر بھی منگوا ئیں اور کو چنگ کا بھی انتظام کریں۔سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لیکچرز کے ذریعہ تبلیغ کا ذکر ہوا تو حضور نے بتایا کہ پچھلے دنوں حضور کو کیمرج یونیورسٹی (برطانیہ) میں لیکچر کے لئے بلایا گیا ، اس کا ایک اچھا اثر یہ ہوا کہ یونیورسٹی کے تین پروفیسروں نے اس قدر دلچسپی لینی شروع کر دی ہے کہ وہ ہمارے اس جلسہ سالانہ میں بھی شرکت کے لئے آئے۔اخبارات کے ذریعہ تبلیغ کا ذکر ہوا تو حضور نے فرمایا کہ انفرادی طور پر اخبارات سے رابطہ کی بجائے اگر خبر رساں ایجنسیوں سے تعلقات رکھے جائیں تو زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے“۔ایک مبلغ نے حضور کی خدمت میں درخواست کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے خلفاء کی تصاویر بھی تبلیغ کا ایک اچھا ذریعہ ہیں، اس لئے تمام مشنوں کو ایک ہی سائز کی اچھی سی تصاویر کا سیٹ مہیا کرنے کا انتظام کر دیا جائے۔اسی طرح یہ بھی عرض کیا کہ اس وقت نو مطبوعہ لٹریچر کی دو دو کا پیاں صرف ملکی ہیڈ کواٹر کو بھجوائی جاتی ہیں۔اگر برانچ مشنوں کو بھی بھجوادی جائیں تو بہت فائدہ ہوگا۔اسی طرح برانچ مشنوں میں ویڈیو اور جماعتی پروگراموں کی ویڈیوفلمیں مہیا کرنے کی بھی درخواست کی۔حضور انور نے از راه شفقت سب تجاویز کو قبول فرماتے ہوئے مکرم وکیل التبشیر صاحب کو تعمیل کی ہدایت فرمائی۔نیز وضاحت فرمائی برانچ مشنوں سے صرف وہ مشن مراد ہیں، جہاں مبلغ مقیم ہے۔393