تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 391 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 391

تحریک جدید - ایک الہی تحریک فرمایا: فرمایا:۔وو ہدایات برائے میں اپنے اپنے ممالک میں خدا کی نمائندگی کا حق ادا کریں اور دہریوں کو چیلنج کریں۔دوسرے مذاہب سے لڑائی جھگڑا نہیں کرنا بلکہ یہ کہنا ہے کہ رب العالمین خدا کو ذاتی تجربہ سے معلوم کریں۔مبلغ انچارج گیمبیا نے بتایا کہ گزشتہ سال گیمبیا میں خدا کے فضل سے 707 بیعتیں ہوئیں اور اس سال مزید 762 بیعتیں ہو چکی ہیں۔اس پر حضور انور نے فرمایا کہ دیہاتوں میں خاص طور پر تبلیغ کریں اور اگر کہیں عدم دلچسپی دکھائی دے، تب بھی کام جاری رکھیں، خدا کے فضل سے کامیابی ہو گی“۔انالین ترجمہ قرآن کریم کی اشاعت کی سلسلہ میں مبلغ انچارج امریکہ کو حضور انور نے فرمایا کہ امریکہ میں بھی اٹالین لوگ کافی تعداد میں موجود ہیں، انہیں بھی اس سے متعارف کرائیں۔نیز فرمایا کہ تالین لوگ دو قسم کے ہیں۔ایک وہ جو پکے رومن کیتھولک ہیں اور اس وجہ سے وہ بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور دوسرے وہ ہیں، جو رومن کیتھولک چرچ سے سخت متنفر ہیں اور دہر یہ ہو چکے ہیں۔اس لئے وہ بھی کم ہی بات سنتے ہیں۔لیکن ہم نے لوگوں کی عدم دلچسپی کے باوجود کام جاری رکھنا ہے“۔انڈونیشیا کے مبلغ نے عرض کیا کہ تبلیغ کے کام میں جو مشکلات ہیں، ان میں سے ایک ٹرانسپورٹ کا کچھ کی دقت ہے۔اس پر حضور انور نے عمومی ہدایت دیتے ہوئے فرمایا کہ جس مبلغ کا کام یہ مطالبہ کرتا ہو کہ اسے کار لے کر دی جائے، اس کے لئے کار کا انتظام کر دیا جائے“۔مزید فرمایا کہ نٹی کاروں کی بجائے ایسی مستعمل کاریں لی جائیں، جو اچھی حالت میں ہوں اور وہ روز روز خرچ نہ مانگتی ہوں۔جب کوئی کار خرج مانگنا شروع کر دے تو اسے فروخت کر کے کوئی اور کار خرید لی جائے۔حضور انور نے وکالت تبشیر کو ہدایت فرمائی کہ کا تمام ممالک کونئی بیعتوں کی تعداد کے متعلق با قاعدگی سے سرکار بھجوائے جائیں تا کہ مسابقت کی روح تیز ہو۔391