تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 388
ہدایات برائے مبلغین سلسلہ عالیہ احمد تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔حضور انور نے مالی وسائل کو ترقی دینے کے متعلق فرمایا:۔اپنے کام کو وسعت دینے کے لئے اپنے مالی وسائل کو بھی ترقی دیں۔اس کے لئے دو باتوں کی طرف خاص توجہ کریں۔اول: وہ افراد، جو معیاری قربانی نہیں کر رہے تو انہیں معیاری قربانی کی طرف لائیں۔دوسرے نئے روزگار حاصل کرنے والے نوجوانوں کو چندے کے نظام میں فورا شامل کرنے کا انتظام کریں۔فرمایا:۔ایسے افراد کو قریب کرنے کے لئے اپنے ہاں مدعو بھی کرنا چاہیے۔اسی طرح جماعتی نظام کو بھی بیدار کریں کہ وہ تمام افراد سے بر وقت چندہ وصولی کرنے کا موثر انتظام کرے۔مالی امور کو زیادہ سے زیادہ افراد جماعت کے سپرد کرنے کے متعلق فرمایا :۔اگر مبلغ انچارج امیر بھی ہو، تب بھی اسے مالی امور زیادہ سے زیادہ افراد جماعت کے سپرد کرنے چاہیے اور ایسی صورت پیدا نہیں ہونی چاہیے کہ افراد جماعت یہ خیال کرنے لگیں کہ مبلغ انچارج مالی امور پر اپنا قبضہ جمانا چاہتا ہے۔مالی امور کے متعلق اگر کوئی بات غیر واضح ہو تو مرکز سے فورا ہدایت حاصل کریں۔افراد جماعت سے صحیح سلوک کی اہمیت کے متعلق فرمایا:۔افراد جماعت اس وقت تک نافرمان اور باغی نہیں ہوتے ، جب تک ان کے ساتھ غلط سلوک نہ کیا جائے۔اور کسی ایک عہدیدار کے غلط رویہ کے نتیجہ میں آئندہ آنے والے عہدیداران کے لئے بھی مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں۔اس لئے اس کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔نئے اور گزشتہ امیر کے باہمی رویہ کے متعلق فرمایا :۔”نئے امیر کا پچھلے امیر پر پبلک یا پرائیویٹ طور پر تنقید کرنا، انتہائی افسوس ناک فعل ہے اور خدا کی نگاہ میں نہایت مکروہ ہے۔ہاں اگر گزشتہ نظام میں کوئی نقص ہو تو مرکز کو اس سے مطلع کریں“۔اسی سلسلہ میں فرمایا:۔وو چارج لیتے وقت نئے امیر کا یہ کام نہیں کہ گزشتہ امیر کے اخراجات میں نقائص نکال کر اسے بد نام کرے یا اس سے کوئی مطالبہ کرے۔اگر کوئی بات قابل اصلاح ہو تو صرف مرکز کو مطلع کرنا چاہیے۔فرمایا:۔سابق مبلغ سے احسان کا معاملہ کر کے جماعت کو بھی انتشار سے محفوظ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔388