تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 383
تحریک جدید- ایک الہی تحریک خلاصه ارشادات فرمودہ 29 جولائی 1986ء خلیفہ وقت کے علاوہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی قسم کی مالی تحریک کرے ارشادات فرموده 29 جولائی 1986ء بر موقع انٹرنیشنل آڈٹ کا نفرنس حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے فرمایا:۔خلیفہ وقت کے علاوہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی قسم کی مالی تحریک کرے۔اگر کہیں کسی مالی تحریک کی ضرورت ہو تو خلیفہ وقت سے پہلے اس کی اجازت لینا ضروری ہے۔جماعت کے افراد کو بھی یہ چاہیے کہ جب کوئی عہدیدار جماعت میں کوئی مالی تحریک کرے تو وہ اس سے اس کا اجازت نامہ دکھانے کا مطالبہ کریں۔نیشنل آڈیٹرز کا فرض ہے کہ وہ اپنی رپورٹ میں اس اہم امر کے متعلق بھی مرکز کور پورٹ کریں“۔پھر فرمایا:۔کچھ چندے ایسے ہیں، جن کی مستقل طور پر پہلے سے نظام جماعت کی طرف سے اجازت ہے۔مثلاً ذیلی تنظیموں انصار الله، خدام الاحمدیہ، لجنہ و ناصرات الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کے چندے، اسی طرح مقامی جماعت کو قواعد کے مطابق لوکل فنڈ وصول کرنے کی اجازت ہے۔اجازت حاصل کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث من عصى امیری فقد عصانی کا یہ مفہوم ہے کہ چونکہ صحیح میر خلیفہ وقت سے اجازت لے کر کام کرتا ہے، اس لئے اس کی نافرمانی، رسول کی نافرمانی ہے اور رسول ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے اجازت لے کر بولتا ہے، اس لئے اس کی نافرمانی، خدا تعالیٰ کی نافرمانی ہوتی ہے۔لیکن اگر کوئی امیر خلیفہ وقت سے اجازت لئے بغیر کوئی کام کرتا ہے تو اس پر اس حدیث مذکورہ بالا کا اطلاق نہ ہو گا۔حضور انور نے فرمایا:۔وو ہر ملک میں آؤٹ کا نظام اس طور پر ہونا چاہیے کہ ہر ماہ مقامی طور پر آڈٹ کیا جائے اور ہر تین ماہ کے بعد نیشنل آڈیٹر کو آڈٹ کرنا چاہیے۔383