تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 382
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جماعتی عمارات کی حفاظت کے متعلق تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ ہر ملک کے امیر کی ذمہ داری ہے کہ وہ جماعت کی عمارات کی دیکھ بھال اور حفاظت کا خیال رکھے۔اس غرض کے لئے ہر ملک میں ایک National Inspectorate مقرر کیا جائے ، جو جماعتی عمارات کی حفاظت کا ذمہ دار ہو۔اکاؤنٹس اور دیگر کاموں کے لئے کمپیوٹر کے استعمال کے متعلق تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے بتایا کہ اکاؤنٹس کی Computerisation کے متعلق کینیڈا میں تجربہ شروع کیا جارہا ہے، جسے بعد میں ہر جگہ رائج کیا جائے گا۔اسی طرح تبلیغ کے لئے جو پتہ جات جمع کئے گئے ہیں، ان کے لئے لندن میں کمپیوٹر استعمال کیا جارہا ہے“۔تیاری بجٹ کے سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ بجٹ کی تیاری سے قبل مجلس عاملہ کے اجلاس میں ترجیحات کو متعین کیا جائے اور پھر اس کے مطابق سالانہ بجٹ بنا کر بھجوایا جائے“۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ 66 " حضرت مسیح موعود نے اس بات پر انتہائی زور دیا ہے کہ وفات مسیح میں حیات اسلام ہے۔اس لئے اس موضوع پر خصوصیت کے ساتھ زور دینا چاہیے۔تاہم وفات مسیح کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کی بجائے ہر ملک میں نیشنل کانفرنس کا انتظام کرنا چاہیے۔لیکن اب خصوصی توجہ جوبلی جلسہ کی تقریبات کی طرف ہونی چاہیے۔مجلس شوری کے اختتام سے قبل حضور انور نے نمائندگان سے مختصر خطاب فرمایا، جس میں جماعت احمدیہ کی علمی فتح اور اللہ تعالٰی کے فضلوں کا ذکر فرمایا اور اس کے ساتھ ہی نمائندگان شوری کو بعض اہم ہدایات دیں۔آخر میں حضور رحمہ اللہ نے اجتماعی دعا کرائی۔382 ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 29 اگست 1986ء)