تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 376
ارشادات فرمودہ 28,29 جولائی 1986ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ہفتم ہر ملک سے مقامی زبان میں ترجمہ کرنے کی اہلیت رکھنے والے دوستوں کے نام مرکز کو بھجوائے جائیں“۔یہ مسئلہ بھی زیر بحث آیا کہ مجلس شوری کے نمائندگان کی تربیت کے لئے انٹرنیشنل مجلس شوری کے قواعد وضوابط پر مشتمل ایک کتابچہ شائع کیا جائے۔حضور انور نے فرمایا کہ گزشتہ سالوں میں مختلف ممالک میں جو مجالس شوری حضور کی صدارت میں منعقد ہوئیں، ان میں حضور نے اس سلسلہ میں مفصل ہدایات دے دی ہیں، انہیں جمع کر کے نظر ثانی کے ساتھ شائع کر دیا جائے۔ایجنڈا کی ایک تجویز یہ تھی کہ یوروپین ممالک کو روزمرہ جماعتی خبروں سے آگاہ کرنے کے لئے ایک مفت روزہ شائع کیا جائے۔حضور نے فرمایا:۔و و, معلوم ہوتا ہے کہ لندن سے شائع ہونے والے مفت روزہ ”النصر" سے پورے طور پر فائدہ نہیں اٹھایا جارہا۔” النصر “ دراصل ” الفضل“ کا ایک طرح کا بدل ہے۔اسے الفضل کا نام اس لئے نہیں دیا گیا تا کہ کسی قسم کا غلط تاثر پیدا نہ ہو۔ورنہ انصر کی اشاعت کا مقصد وہی ہے ، جو کہ الفضل کا تھا“۔نیز فرمایا کہ وو ہر ملک کے امیر کا فرض ہے کہ "النصر" کا مکمل طور پر اپنی مقامی زبان میں ترجمہ کر کے سب افراد جماعت تک پہنچانے کا انتظام کرے۔اسی طرح فرمایا کہ اٹھایا جائے۔ہنگامی کمیٹی لندن کی طرف سے شائع ہونے والے خصوصی نیوز بلٹن سے بھی پوری طرح فائدہ ایک تجویز یہ تھی کہ لندن میں ایک ایسا بکڈپو ہو، جو روزانہ کچھ وقت کے لئے کھلے، جہاں سے حسب ضرورت سلسلہ کی کتب و دیگر لٹریچر دستیاب ہو سکے۔حضور نے فرمایا کہ اسلام آباد میں مستقل طور پر ایک بکڈ پو قائم کر دیا گیا ہے، جو روزانہ سارا دن کھلا رہتا ہے اور یہاں سے تمام جماعتی لٹریچر مل سکتا ہے۔نیز فرمایا کہ وو ” ہر ملک کا فرض ہے کہ وہ اپنے مقامی مشنوں میں بھی بکڈ پو قائم کرے۔جہاں سے احباب جماعت اور دوسرے لوگوں کولٹریچر مل سکے۔376