تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 372
خلاصہ خطاب فرمودہ 26 جولائی 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہفتم ہے۔اسی طرح افریقی ممالک میں اس سکیم کے تحت 31 سیکنڈری سکول بھی کام کر رہے ہیں۔ان سکولوں میں 73,813 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں“۔مالی قربانی کے میدان میں جماعت کے اعلی نمونہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔کے " خدا تعالیٰ کے فضل سے اب جماعت کا سالانہ بجٹ 21 کروڑ 90 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے۔اور 10 کروڑ روپے کے متفرق وعدے اس کے علاوہ ہیں۔خدمت خلق کے لئے جماعت نے 94 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جبکہ تعلیمی Grants اس کے علاوہ ہیں“۔Publication Cell کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ 2 سال میں اس سیل کی طرف سے 6400 خطوط بھجوائے گئے۔نیز دنیا بھر کی 113 اخبارات میں جماعت کی 912 خبریں شائع ہوئیں۔وکالت اشاعت کے کام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مختلف زبانوں میں لٹر پچر پیدا کرنے کے لئے اسلام آباد سنٹر میں روسی ، عربی ، چینی ، فرانسیسی اور ترکی زبان کے Desk قائم کئے گئے ہیں، جو نہایت مستعدی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔چنانچہ گزشتہ دو سالوں میں جتنا لٹریچر شائع کیا گیا ہے، اتنا گزشتہ 10 سال میں بھی نہیں ہوا۔تراجم قرآن کریم کی اشاعت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ " خدا کے فضل سے اس سال کے دوران فرانسیسی اور اٹالین زبان کے ترجمے شائع ہو کر تقسیم ہو رہے ہیں۔روسی ترجمہ بھی عنقریب تیار ہو جائے گا اور اس کے بعد Spanish ترجمہ ہوگا“۔حضور انور نے اپنی طرف سے اعلان فرمایا کہ حضور اپنے مرحوم والدین کی طرف سے بھی ایک زبان میں ترجمہ قرآن کریم کا خرچ پیش کریں گے۔اپنے خطاب کے آخر میں حضور نے فرمایا کہ جماعت احمدیہ کی مذکورہ بالا خدمات کے مقابلہ پر احمدیت کے مخالفین نے جو خدمات سرانجام دی ہیں، ان کا کسی قدر ذکر یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان میں جماعت احمدیہ کی 130 مساجد سے کلمہ طیبہ مٹایا۔341 احمدیوں کو کلمہ طیبہ کے بیج لگانے کی وجہ سے گرفتار کیا اور ان پر مقدمے چلائے ، جن میں دو امرائے اضلاع بھی شامل ہیں۔20 احمدیوں پر قاتلانہ حملے ہوئے۔ان میں سے 13 احمدیوں کو جام شہادت نوش کرنے کی توفیق ملی، جن میں ایک 80 سالہ بزرگ بھی شامل ہیں۔16احمدیوں کو تدفین کے بعد ان کی قبروں سے نکالا 372