تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 346
پیغام بر موقع ریجنل اجتماع خدام الاحمد به لندن و مدل سیکس تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔ترجمہ:۔پیارے بھائیو اور بچو ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو اس ملک کی برائیوں سے بچنے اور اس کی اچھی باتیں اختیار کرنے کی توفیق دے۔ہمیشہ اس بات کو یاد رکھیں کہ آپ اس ملک میں خدا تعالیٰ اور اس کے مقدس رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندہ ہیں اور آپ نے اس ملک کی تقدیر کو بدلنا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ملک کے لوگوں کو کبھی یہ توفیق نہ دے کہ وہ آپ کی خوش قسمتی کو بد قسمتی میں تبدیل کر سکیں۔آپ کو تبلیغ پر زور دینا چاہئے۔کیونکہ یہ دوسری کئی برکات کے حصول کا ذریعہ ہے۔جو تبلیغ کرتے ہیں، وہ ان لوگوں کے بداثر سے بھی متاثر نہیں ہو سکتے ، جن کو وہ تبلیغ کر رہے ہوتے ہیں۔دعا پر خاص زور دیں کیونکہ تمام برکات کا سر چشمہ دعا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کا مددگار ہو اور کامیابی عطا فرمائے۔مجھے افسوس ہے کہ پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے باوجود شدید خواہش کے میں اپنے بھائیوں اور بچوں سے ملاقات نہیں کر سکا۔346 والسلام خاکسار (مرزا طاہر احمد ) خليفة المسيح الرابع ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 20 جون 1986ء)