تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 347
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشاد فرمودہ 10 مئی 1986ء اسلام میں اتمام نعمت احمدیوں کے ہاتھوں مقدر ہے ارشاد فرمودہ 10 مئی 1986ء رمضان کے درس القرآن میں انعمت علیہم کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت خلیفة المسی الرابع رحمہ اللہ نے فرمایا:۔وو اسلام میں اتمام نعمت احمدیوں کے ہاتھوں مقدر ہے اور احمدی تمام دنیا میں اسلام کا بول بالا کرنے کے لئے چنے گئے ہیں۔لیکن اگر احمدی اپنے تقویٰ کے معیار کو بلند نہ رکھ سکے اور آنحضرت کے پیغام کو رد کرنے والے بن گئے تو اللہ تعالیٰ ان کو رد کر دے گا۔اس لئے میں ہمیشہ یہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قیامت تک احمدیوں کو اپنے دونوں انعاموں کا وارث کرتا چلا جائے۔لیکن اس کے ساتھ میں یہ بھی کہوں گا کہ اس کا انحصار خود احمد یوں پر ہے۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا، جب تک وہ خود اپنے آپ کو نہ بدل دیں اور اللہ تعالیٰ کے انعاموں کو رد نہ کر دیں۔اس لئے میں تمام احمدیوں سے یہ کہتا ہوں کہ وہ ایک طرف غلبہ اسلام کے لئے مسلسل کوشش کریں اور دوسری طرف مستقل طور پر اپنی قدروں کی حفاظت کریں۔اس لئے جب آپ اسلام کی فتح کے لئے دعا کریں تو اس کے ہمیشہ قائم رہنے کی بھی دعا کریں۔اور مسلسل اپنی اصلاح بھی کرتے رہیں۔جب تک آپ نہیں بدلیں گے، اللہ تعالیٰ آپ کو تباہ نہیں کرے گا۔یہ اس کا وعدہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری دعائیں اور ہماری کوششیں اسلام کی شان و شوکت کو ایک لمبے عرصے تک قائم رکھنے میں ایک بہت بڑا کردار ادا کریں گی، انشاء اللہ۔مطبوعہ ہفت روزہ النصر 06 جون 1986ء) 347