تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 344 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 344

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 125 اپریل 1986ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد ہفتہ اونچا کرنے کے لئے، یہ سارے نئے زمین و آسمان جو ہم نے پیدا کرنے ہیں، ان کا مضمون میرے سامنے ہوتا ہے اور میں فکر کرتا ہوں۔اس لئے وہ احمدی، جو مجھے خط لکھتے ہیں کہ الحمد للہ، وہ سب کچھ ہو گیا، جس کی ہم توقع کر رہے تھے۔مجھے ان پر رحم آتا ہے۔یہ تو آرائش خم کا کل ہے، یعنی جس طرح کوئی اپنے حسن میں مگن خود اپنی زلفوں کو سدھارتا ہے اور خوش ہوتا چلا جاتا ہے۔لیکن کچھ ہیں، جو اس کو دیکھ کر اندیشہ ہائے دور دراز میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔پس وہ انقلاب، جو نتائج سے خالی ہو، وہ انقلاب، جن کے عقب میں روحانی تبدیلیاں اور پاکیزہ روحانی تبدیلیاں پیدا ہونے والی نہ ہوں، وہ انقلاب، جن کے بعد قوم کی حالت نہ سدھرے اور پھر آئندہ خطرات کے انتظار میں گویا وہ بیٹھے کہ کب پھر ماحول بگڑے اور کب پھر ہم اس دور سے دوبارہ گذرنا شروع ہو جائیں ، جن انقلابات کا نتیجہ اس کے سوا کچھ نہ ہو۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ انقلاب نہیں ہے، جن کا قرآن کریم کی ان آیات میں ذکر ہے۔کیونکہ قرآن کریم فرماتا ہے:۔يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمُوتُ وَبَرَزُ وَ اللَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ پس اے احمد یو! اس عظیم الشان انقلاب کے لئے کوشش کرو اور راضی نہ ہوں اور ہرگز راضی نہ ہو اور ہرگز راضی نہ ہو، جب تک اس انقلاب عظیم کا پیش خیمہ تم اپنی آنکھوں کے سامنے نہ دیکھ لو، جب تک اس انقلاب عظیم کے آثار تمہیں دکھائی نہ دینے لگیں، جب تک اس انقلاب عظیم کی خوشبو تمہارے نتھنوں تک نہ پہنچے، ہر گز راضی نہ ہو۔اس کے لئے کوشش کرتے چلے جاؤ، اسی کے لئے دعائیں کرتے چلے جاؤ کیونکہ ہماری جماعت الہی جماعت ہے اور انہی اغراض کے لئے پیدا کی گئی ہے۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 312303) 344