تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 329
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہ پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ یوکے نئی نسل کو خصوصاً اور بڑوں کو عموماً قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی طرف توجہ دیں پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد یہ ساؤتھ ریجن یو کے 1986ء آپ کو اس اجتماع کی بہت بہت مبارک ہو اور تمام حاضرین کو السلام عليكم و رحمة الله وبركاته - اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب کرے اور دینی اور دنیادی برکتوں سے نوازے۔اور آپ کی مجلس کو ایک مثالی مجلس بنا دے۔نئی نسل کو خصوصاً اور بڑوں کو عموماً قرآن کریم سیکھنے اور سکھانے کی طرف توجہ دیں۔نماز ، اس کا تلفظ اور ترجمہ ہر ایک کے ذہن میں پختہ طور پر راسخ ہو اور نماز سے شدید محبت ہر ایک کے دل میں گھر کرلے۔یہ وہ بنیادی کام ہے، جو نظر سے اوجھل ہو جاتا ہے۔اس لئے گھروں کی سہولت کے اعتبار سے چھوٹے چھوٹے مرکز درس کے لئے قائم کئے جائیں۔اور سو فیصدی بچوں کو ، اسی طرح بڑوں کو بھی نماز صحیح تلفظ اور ترجمے کے ساتھ یاد کرائی جائے اور قرآن کریم پڑھایا جائے۔چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کرائی جائیں اور پھر قرآن کریم با ترجمہ پڑھنے کا عزم پیدا کیا جائے۔یہ وہ بنیادی کام ہے، جو ابتدائی لحاظ سے انتہائی ضروری ہے، جس پر جماعت کے ایمان اور تقویٰ کی بنیاد ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق بخشے اور اس اجتماع کی برکتوں کو اتنا پھیلا دے کہ ہر بچہ اور ہر جوان اور ہر بوڑھا پکا نمازی بن جائے اور خدا تعالیٰ کی محبت اس کے رگ وریشہ میں گھر کرلے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔مطبوع ضمیمہ ماہنامہ مصباح اپریل 1986 ء ) 329